جعلی شناختی کارڈ اور دستاویزات پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف بڑا ایکشن کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ویب دیسک: وفاقی حکومت نےجعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے اور جعلی دستاویزات پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جعلی دستاویز پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کئے اور ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔
سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جعلی شناختی کارڈ
پڑھیں:
چائے والے ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال، عدالت نے شہری حقوق کا تحفظ کر دیا
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے معروف ’’چائے والا‘‘ ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا، جس پر نادرا نے فوری عمل کرتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ دوبارہ فعال کر دیا۔
ارشد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے بتایا کہ نادرا ویری فکیشن بورڈ نے بھی ارشد خان اور ان کے خاندان کو پاکستانی شہری تسلیم کر لیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بغیر قانونی جواز کے بلاک کرنا آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے کیس کو درخواست گزار کی استدعا پر نمٹاتے ہوئے نادرا کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیا۔
یاد رہے کہ نادرا نے کچھ عرصہ قبل ارشد خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا تھا، جس کے خلاف ارشد خان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔