2025-05-10@02:54:04 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«چاند کی رویت»:

    پاکستان میں ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔ سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔ فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے۔ نتیجتاً، یکم...
    چائنا میڈیا گروپ کے ویتنام کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے دوران سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدرشن ہائی شونگ نے ویتنام ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ “2025-2026 کے لئےچائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون کی یادداشت”، وائس آف ویتنام ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ “چائنا میڈیا گروپ اور وائس آف ویتنام ریڈیو اسٹیشن کے درمیان تعاون کا معاہدہ”، اور ویتنام انسٹی ٹیوٹ برائے نشریات و صحافت کے ڈین کے ساتھ “چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام...
    چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع   بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر شی جن پھنگ کے دورہ ویتنام کے موقع پر مقامی وقت کے مطابق چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ہنوئی میں شروع ہوئی۔ “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” سمیت سی ایم جی کے آٹھ اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام ویتنام کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جائیں گے۔اس بار نشر ہونے والے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” “غربت سے نجات””چائنا ریس ٹو ڈی فیوچر””اے بائٹ آف...
    ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔ یہ پیش گوئی چاند کی متوقع رویت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق ذو الحجہ کا چاند 27 مئی 2025 کی شام کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذو الحجہ کا پہلا دن ہوگا۔ چاند 7:02 صبح اماراتی وقت کے مطابق طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چاند کی ممکنہ رویت...
    پاکستان میں عیدالفطر (ماہ شوال المکرم) کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگیا۔ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع بالکل صاف ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ اتوار کو کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں مطلع صاف ہوگا...
    محمد اویس : رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے  چاند دیکھنے کے لیے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا ۔ ملکہ کوہسار میں  مرکزی رویت ہلال  کمیٹی عید کا چاند دیکھنے کے لیے  تیاریاں کررہی ہے ۔  اجلاس کی صدارت چئیرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادکریں گئے،اجلاس میں وزرات مذہبی امور ،وزرات موسمیات کے حکام  بھی شریک ہوں گئے ،وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام  ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گئے وزیر اعظم پاکستان اور ازبکستان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد چاند دیکھنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی کریں گئے
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔کراچی  69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔ مزید :
      ---فائل فوٹوز پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد...
    کراچی: سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری کردی گئی۔ شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو نے سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔ 30 مارچ 2025...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوال 1446ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق سپارکو نے پیش گوئی کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپارکو کے مطابق رمضان کا مہینہ 29دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عیدالفطر 31مارچ کو ہوگی،عیدالفطر کی حتمی رویت کافیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔ سپارکو کا مزید کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند29مارچ مار کو دوپہر 3بجکر58منٹ پر تشکیل پائے گا، 30مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریبا27گھنٹے ہوگی، چانداورسورج کازاویائی فاصلہ تقریباً16ڈگری ہوگا، 30مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا، رمضان کے 29دن مکمل ہونے کی توقع ہے عیدالفطر31مارچ کو ہوگی،سعودی عرب میں 29مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے...
    ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ماہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو 29 رمضان کو طلب کیا گیا ہے۔   اجلاس کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے مناسب تصور کی جاتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہوگا، جس کی بدولت چاند ایک گھنٹے تک با آسانی دیکھا جا سکے گا۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا  اسی بنیاد پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 30 مارچ کو...
    پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔ دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کےوقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کا اختتام قریب آنے پر سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے مملکت بھر میں مقیم مسلمانوں سے جمعہ 28 فروری کو نماز مغرب کے بعد چاند دیکھنے کی اپیل کر دی گئی۔ رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ جمعہ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے، چاند نظر آ جانے کی صورت میں اپنی شہادت کو لازمی ریکارڈ کروایا جائے۔ دوسری جانب آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا...
    وفاقی حکومت  ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں  رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی، چاند نظر آنے یا نہ آنے...
    ملک میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔ اس دوران ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل 31 جنوری کو یکم شعبان ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ شب برات 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔ عوام ایم کیو ایم کی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں،ترجمان سندھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) ماہ شعبان کا چاند نظر آ گیا، شب برات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان میں شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کی۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پر آگئی ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔دوسری جانب شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جمعرات) کو ہو گا۔شعبان المعظم 1446ہجری کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان، شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طلب کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے ۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ واضح رہے کہ...
    ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق اہم اعلان، متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز نے ماہ شعبان اور ماہ رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخوں کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آسکے گا اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اس طرح جمعرات...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) ماہرین فلکیات نے ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی، ماہ رجب کے تیسرے عشرے کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی۔ کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کےمطابق شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی،چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب...
۱