ربیع الثانی کے چاند کی پیدائش سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) ربیع الثانی کے چاند کی پیدائش سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی، ماہ ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 24 ستمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبرکو رات 12 بج کر54 پرپیدا ہو چکا۔
یوں آج 23 ستمبر کو غروب آفتاب تک نئے چاند کی عمر 41 گھنٹے 54 منٹ ہو چکی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان 46 منٹ کا دورانیہ متوقع ہے۔ترجمان کے مطابق آج نئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات ہیں، چاند کی تاریخ بارے حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، رویت موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل شام 6 بجے وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہو ا۔ جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی جاری ہے۔ ربیع الثانی کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ربیع الثانی کے چاند کی
پڑھیں:
رانا تنویر کا ڈیڑھ ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا اشارہ
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے اگلے سال ڈیڑھ ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا اشارہ دے دیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے گندم سے متعلق پالیسی جلد لانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گندم پالیسی کا اعلان ہو، گندم کی سپورٹ پرائس رکھنے کی تجویز دی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اس متعلق بات کر رہے ہیں، جو حالات ہیں لگتا ہے، اس سال گندم کی کاشت 50 فیصد کم ہوجائے گی۔
چینی سے متعلق کمیٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 15 کروڑ ڈالر کی چینی منگوا رہے ہیں، اس بار گنے کی بمپر کراپ تھی، جو سیلاب سے متاثر ہو سکتی ہے، مافیا کے باعث چینی کی قیمت بڑھی ہے۔