ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے سلسلے میں زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج (23 ستمبر، بروز منگل) شام 6 بجے وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: ملک میں ایک عید سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان
اجلاس میں چاند کی شہادتیں جمع کی جائیں گی اور میڈیا کو کوریج کی دعوت دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چاند ربیع الثانی 1447ھ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چاند ربیع الثانی 1447ھ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد رویت ہلال کمیٹی
پڑھیں:
اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی کی سینیٹ میں وضاحت
اسلام آباد:ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر وضاحت دی ہے۔
نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔
اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔
سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔