ویب ڈیسک : ماہِ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ۔ 

وزارت مذہبی امور نےعید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

حج پرواز ؛ دورانِ سفر طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

دوسری جانب ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے اور عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مئی کو

پڑھیں:

بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری، اعلیٰ سطح کی سفارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس

بھارت کی جارحیت اور پروپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے والی اعلیٰ ترین سفارتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بیرون ممالک میں بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے سمیت کئی ظالمانہ اقدامات پر پاکستان کا درست موقف پیش کرنے کے حوالے اعلی سطح پر بنائی گئی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی سے بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان حناربانی گھر شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن سے معاون خصوصی طارق فاطمی اور خرم دستگیر شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی سینیٹر فیصل سبزواری نے کی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں جلیل عباس جیلانی، تہمینہ جنجوعہ بھی شریک ہوئے۔ سیکریٹری خارجہ نے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی اور شرکا کو بھارتی جارحیت سمیت فالس فلیگ آپریشن سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ کمیٹی یورپ اور دیگر اہم ممالک کا دورہ کرے گی اور دنیا کو پاکستان کے موقف اور بھارتی جارحیت سے اگاہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب
  • چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان  پر نشہ کرنے کا الزام عائد کردیا
  • عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب
  • عید الاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب
  • بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری، اعلی سطح کی سفارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس
  • بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری، اعلیٰ سطح کی سفارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس
  • عیدالاضحیٰ  کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتادی 
  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے متوقع تاریخ بتادی
  • پنجاب برطانیہ کیساتھ تعاون کے فروغ کیلئے مواقع تلاش کرنے کیلئے پُرعزم ہے: مریم نواز