عید الاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے اور عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی کمیٹی کا اجلاس عید الاضحی مئی کو
پڑھیں:
پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ
پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا۔
ترجمان اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق فرانس کے ساتھ 12 ملین یورو کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، سیکریٹری اقتصادی امور، فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یورپی یونین کی یہ گرانٹ فرانسیسی ایجنسی کے زیر انتظام فراہم کی جائے گی۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یہ منصوبہ واسا لاہور اور فیصل آباد کی گورننس اور کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔