چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس، اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران کی شرکت، اسلام آباد شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے، مری روڈ انڈر پاس کے اطراف اربن فاریسٹ بھی بنایا جائے گا جس سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کے افتتاح سے قبل بیوٹیفکیشن اور شجرکاری کا کام جلد مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں فیض آباد انٹرچینج کی توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فیض آباد انٹرچینج منصوبے کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے اور اگلے ماہ تک تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائے گا، اسلام آباد شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے مزید 20 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر زیادہ رش ہوتا ہے، 20مقامات میں سے 11مقامات پر ٹریفک کے مسائل کے حل کرلئے گئے ہیں جبکہ 9مقامات پر ٹریفک مسائل کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے، اسلام آباد کی خوبصورتی کو نکھارنے کیلئے اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے کام جاری ہے، اجلاس کو بتایا گیا ان شاہراہوں پر پینٹ، کرب سٹون کا کام تیزی سے جاری ہے، اجلاس میں شاہین چوک کیلئے انڈر پاس اور توسیع کیلئے ڈیزائن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں ہوسٹل اور ہسپتال کے قیام کے حوالے سے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، پاک سیکریٹریٹ کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا، مارگلہ روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور ڈپلومیٹک انکلیو میں مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے، ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کیلئے روڈ انفراسٹرکچر کا کام، شجرکاری اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں بین الاقوامی طرز کے شاپنگ سینٹر کے قیام کے حوالے سے ورکنگ کی جائے، ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی اور خارجی دروازوں کے جدید اور خوبصورت ڈیزائن جن پر پاکستان کی ثقافت و کلچر کو نمایاں کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی گندھارا سٹیزن کلب کو آپریشنل اور سپورٹس ایرنا کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت ۔
مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام جاری ہے، اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی پی ڈبلیو ڈی سے ٹرانسفر کئے گئے پراجیکٹس کی الگ سے فہرست اور انکی فزیکل اور مالیاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ اجلاس میں سیکٹر ڈویلپمنٹ میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹر سی چودہ میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، سیکٹر سی پندرہ کے ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جائے ، اجلاس میں سیکٹر ای بارہ، آئی بارہ اور پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ، اجلاس کو بتایا گیا کہ پارک انکلیو فیز ون اور ٹو کے مرکزی گیٹ اور باونڈری وال کی تعمیر کیلئے تخمینہ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور گیٹس کا ڈیزائن بھی تیار کرلیا گیا ہے ،اجلاس کو سیکٹر آئی پندرہ کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 85 فیصد سے زائد ترقیاتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے ،سیکٹر آئی پندرہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سیکٹر ڈویلپمنٹ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ اسلام آباد شہر میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ نئے پراجیکٹ پر کام کا آغاز کیا جاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن میں واپس آ گئے ہیں: وزیراعظم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش آپریشن بُنیان مرصوص میں شرمناک ناکامی کےبعد بھارت نے اسکول بس پر بہیمانہ حملہ کرایا، ترجمان پاک فوج خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید قوم، پاک فوج کے لیے خراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اجلاس کو بتایا گیا محمد علی رندھاوا ترقیاتی منصوبوں کام تیزی سے جاری چیئرمین سی ڈی اے ترقیاتی کاموں بتایا گیا کہ تبادلہ خیال ترقیاتی کام کے حوالے سے اسلام آباد اجلاس میں انڈر پاس کیا جائے ہدایت کی کی ہدایت پیش رفت مری روڈ جاری ہے گیا ہے کا کام
پڑھیں:
اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
اجلاس کے دوران وکلاء نے مائیک چھین کر تقریر کرنے کی کوشش کی اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلاء کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
اسماعیل بلوچ، آصف تمبولی، عتیق الرحمن صدیقی و دیگر وکلا تقریر کیلئے اسٹیج پر آئے، وکلا نے نعیم گجر سے اپنی حامی وکلاء کی تقاریر کروانے کا الزام عائد کیا اور اسی الزام کے سبب تنازع پیدا ہوا۔