چین کا سی پیک فیز 2 پر اظہار اطمینان، علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت، صنعت،آئی سی ٹی میں تعاون بڑھانے اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں چین نے سی پیک فیز 2 پر اطمینان کا اظہار کیا اور تیسرے فریق کی شمولیت پر باہمی رضامندی ظاہر کی جب کہ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، زراعت، صنعت،آئی سی ٹی میں تعاون بڑھانے اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
ہنی ٹریپ کیس، خلیل الرحمان قمر ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ گئے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے حق پر چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور ہر موسم کا اسٹریٹیجک شراکت دار ہے، پاکستان کی خودمختاری کے دفاع میں ثابت قدمی قابل تعریف ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات سے قبل ترکی میں ہوں گے،
پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔