آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایرنی صدر اور وزیراعظم نے ایک ملاقات میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ایرانی صدر کی قیادت اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں راہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ایرانی صدر پزشکیان کی قیادت اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا۔

شہباز شریف نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہراتے ہوئے خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی صدر پزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران عالمی فورمز سمیت ایران کے لیے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور تنازع کو کم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ایرانی سپریم لیڈر کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی صدر شہباز شریف ایران کے کے دوران نے ایران

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ، تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر گفتگو اور دونوں ملکوں میں تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درماین ملاقات ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

 وزیراعظم شہبا شریف نے 17 ویں ای سی او اجلاس کی میزبانی پر صدر آذربائیجان کو مبارکباد دی اور بھارت سے جنگ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

 شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سرمایہ کاری کے امکانات پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، اقتصادی شراکت داری بالخصوص آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

سبزہ زار: تلخ کلامی پرفائرنگ کرکےشہری کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

 وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آذربائیجان میں موجود ہیں۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، یکجہتی کا اظہار
  • وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات
  • آذربائیجان: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ، تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن اور تعاون پر گفتگو
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال