مسلسل قرض لینے سے معیشت ٹوٹ جاتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلسل قرض لینے سے معیشت ٹوٹ جاتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس کے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہدکے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں نے شاندار تقریب کا انعقاد کیاہے ، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،ہم نے ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سیکھا اور آگے بڑھے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں ترقی کےلیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، صنعتی اصلاحات کی جارہی ہیں، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، کرپشن کے خاتمے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، سعودی ولی عہد کے ترقی کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کرکے مکمل ڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے، ڈیجٹیلائزیشن سے کرپشن میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، ہمیں سیلاب جیسی قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، بحالی کے عمل میں ہمیں زیادہ فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کو صحیح سمت لے جانے کے لیے مختلف شعبوں میں برابری کا تعاون ہونا چاہیے، ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون سے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے اے آئی سے استفادہ کر رہے ہیں، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے پاکستانی نوجوان چین سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کر رہے ہیں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔