ایران کی پاکستان کی سفارتی حمایت کی ستائش، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز

باکو (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایران، آذربائیجان اور ازبکستان کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جس دوران دو طرفہ تعلقات تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

17 ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان، ایران اور ازبکستان کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم نے اجلاس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد پیش کی اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے بھارت سے متعلق اہم معاملات پر آذربائیجان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے بھی ہر مشکل وقت میں آذربائیجان کا ساتھ دیا۔ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیاجبکہ باہمی سرمایہ کاری کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو مثبت قرار دیا گیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا اور ایران کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔ صدر پیزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران ایران کیلئے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور تنازع کم کرنے میں کردار پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات میں دونوں رہنماں نے دو طرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر جاری مضبوط تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اورازبک صدرنے دونوں ممالک کیدرمیان تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی سلامتی اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانیپراتفاق کیا اور علاقائی روابط کے منصوبوں اورٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر زوردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے ساتھ 12 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط شام اسرائیل کے ساتھ 1974 کے معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے تعاون پر آمادہ صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کی

پڑھیں:

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی وضع کرلی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، تاہم  پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی وضع کرلی ہے۔

آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منظرنامے میں ٹیکنالوجی میں تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم نے کہا کہ بدلتے ہوئے باہمی انحصار اور علمی وسعت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، ترقی کے عمل میں ای سی او رکن ممالک کے ساتھ اجتماعی کاوشوں میں شریک ہونے پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، جس میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، املاک کو نقصان پہنچا، پگھلتے گلیشیئرز، شدید گرمی اور تباہ کن سیلاب جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، جب کہ فلش فلڈز بھی دل دہلا دینے والی تباہی مچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اور ای سی او کے رکن ممالک کو بھی ان چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک پالیسی وضع کر لی ہے۔

وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بلا روک ٹوک فلسطینیوں کو بھوکا مار رہا ہے، غزہ کو مکمل تباہی کا سامنا ہے، اور ایسا لگتا ہے جیسے وہاں زندگی کا وجود ہی ختم ہوچکا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کی رفتار تیز کریں، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطح اجلاس میں حکم

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا۔ پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، اس حوالے سے بھارتی اقدام جارحیت کے مترادف ہوگا،عالمی ثالثی عدالت نے بھی بھارت کے ان اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کی مثالی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے 27 سے 29 مئی 2025 کو آذربائیجان کے شہر لاچین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کو آذربائیجان کی جانب سے دی جانے والی مستقل حمایت پر صدر الہام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو عالمی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سرمایہ کاری کے امکانات پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اقتصادی شراکت داری، بالخصوص آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ بات چیت باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے صدر الہام کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آذربائیجان ای سی او سربراہی اجلاس شہباز شریف وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • آذربائیجان: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم
  • پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی وضع کرلی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ، تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات؛ بھارت کیساتھ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ایئر چیف مارشل سے جنوبی افریقی ایئر چیف کی ملاقات، فضائی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر گفتگو