Axios نے دعویٰ کیا کہ سعودی وزیر دفاع نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبد الرحیم موسوی سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔ تاہم، اب تک سعودی یا ایرانی سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ویب سائٹ AXIOS اور فاکس نیوز نے سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کے امریکہ کے خفیہ دورے اور ایران اور غزہ کی جنگ کے حوالے سے امریکی حکام کے ساتھ مشاورت کی خبر دی ہے۔ فاکس نیوز اور Axios کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور ایران اور دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات صرف ٹرمپ تک محدود نہیں تھی, اس میں اسٹیو وٹکوف (وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی) اور پیٹ ہیگسٹھ (امریکی وزیر دفاع) بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے تین اہم محوروں میں ایران کے ساتھ تناؤ میں کمی، مذاکرات کی میز پر واپسی کی کوشش اور غرہ جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا شامل تھا۔ Axios نے دعویٰ کیا کہ سعودی وزیر دفاع نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبد الرحیم موسوی سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔ تاہم، اب تک سعودی یا ایرانی سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔  

اکزیوس نے لکھا کہ یہ ملاقات اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی منگل کی طے شدہ میٹنگ سے پہلے ہوئی ہے اور اسے ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان مصالحتی معاہدے کے حصول کی کوشش کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ فاکس نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خالد بن سلمان اور ٹرمپ کے درمیان غزہ کی جنگ ختم کرنے اور اسرائیلی قیدیوں (زندہ یا ہلاک شدہ) کی رہائی کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق "تمام محاذوں پر پیش رفت اور امید افزا صورتحال" نظر آ رہی ہے اور دونوں فریقین زیادہ تر معاملات پر مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ نیز، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی اور تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سعودی وزیر دفاع کہ سعودی کے ساتھ

پڑھیں:

باجوڑ میں خوارج کیجانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف

ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف  ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ حالیہ آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور اسلحہ کے بڑے ذخائر برآمد کر کے ثبوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹھوس شواہد کے باوجود بعض شرپسند عناصر سکیورٹی فورسز پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں، جو یا تو زمینی حقائق سے لاعلمی کا نتیجہ ہے یا دانستہ چشم پوشی۔ فتنۃ الخوارج کی جانب سے شہریوں اور ان کے گھروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے امریکہ کو بحیرہ عرب میں نئی بندرگاہ بنانے کی پیشکش کردی
  • وزیراعظم کی جاتی امرا میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات
  • وینزویلا نے ایف35 طیاروں کی تعیناتی پر امریکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ایران اچانک حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سابق صیہونی وزیر جنگ
  • شہباز شریف کے دورہِ ریاض میں بڑے فیصلوں کی تیاری، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے معاشی اقدامات کا اعلان متوقع
  • امریکہ جو چاہے نہیں کر سکتا، سید عباس عراقچی
  • اسرائیل کی اندھی حمایت امریکہ کو عنقریب پشیمان کر دیگی، امریکی تھنک ٹینک
  • اسرائیل کی اندھی حمایت امریکہ کو عنقریب پشیمان کر دیگی، امریکی میڈیا
  • باجوڑ میں خوارج کیجانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف
  • ایرانی وزیر دفاع کا دورہ ترکی، دشمن کیخلاف متحد ہونیکا عہد