ٹرمپ کا امریکی مرکزی بینک کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جیروم پاﺅل سے فوری طور پر مستعفی ہونے کو کہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ پرایک پوسٹ میں کہا کہ ’اب بس اور نہیں، انھیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق
ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران پاول کو فیڈرل ریزرو بینک کا چیئرمین نامزد کیا تھا۔ ٹرمپ بارہا پاول پر شرح سود میں کمی نہ کرنے پر تنقید کر چکے ہیں۔
پاول پر ان کی مسلسل تنقید کے باوجود، صدر نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ ان کا ’پاول کو برطرف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘
ٹرمپ چاہتے ہیں کہ وفاقی ریزرو بینک اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے شرح سود کو کم کرے۔ دریں اثنا، پاﺅل نے کہا کہ اگر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں سے معیشت متاثر نہ ہوتی تو مرکزی بینک پہلے ہی شرح سود میں کمی کر چکا ہوتا۔
1935 میں امریکی سپریم کورٹ کے ایک تاریخی فیصلے کے مطابق فیڈرل ریزرو جیسی آزاد وفاقی ایجنسیوں کے بورڈ ممبران کو ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے بغیر کسی جواز کے برطرف نہیں کیا جا سکتا۔تاہم، ٹرمپ اکثر سیاسی اصولوں کو چیلنج کرتے رہے ہیں جن میں کچھ آزاد ریگولیٹرز کو برطرف کرنا بھی شامل ہے، ایسے اقدامات جن کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ا سلام آباد (آن لائن) پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے ملک کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا ہے۔ اس اقدام کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کرپٹو اور ویب 3.0 ٹیکنالوجیز میں خطے کا رہنماء بننے کی جانب گامزن ہے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور معروف بلاک چین ماہر بلال بن ثاقب نے اس منصوبے کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کی ایک نئی عالمی شناخت متعارف کرائی ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے پاکستان میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین موجود ہیں، جو اسے عالمی کرپٹو معیشت میں ایک اہم کھلاڑی بناتے ہیں۔حکومت نے مزید اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ڈیجیٹل ایسیٹس اتھارٹی قائم کی جائے گی۔