ماتلی: زخمی گدھے پر تشدد کے خلاف رکشا ڈرائیور کا انوکھا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی کے رکشا ڈرائیور شہزاد سموں نے ظلم کا نشانہ بننے والے ایک زخمی گدھے کو اپنے رکشا میں بٹھا کر شہر کے مرکزی کلب چوک پر لا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ رکشا ڈرائیور نے ماتلی پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔شہزاد سموں کے مطابق ریلوے اسٹیشن روڈ پر ایک گدھا غلطی سے ایک ڈاکٹر کے نجی اسپتال میں داخل ہو گیا، جس پر متعلقہ ڈاکٹر طیش میں آ کر گدھے کو لوہے کی راڈ سے مارنے لگا، نتیجتاً گدھا شدید زخمی ہو گیا۔شہزاد نے بتایا کہ اس نے زخمی گدھے کو انسانی ہمدردی کے تحت ایک پرائیویٹ ویٹنری ڈاکٹر کے پاس لے جا کر ابتدائی طبی امداد دلوائی۔ رکشا ڈرائیور نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”اگر آج ماتلی کا سرکاری ویٹنری اسپتال قائم ہوتا تو اس بے زبان جانور کو بہتر علاج میسر آ سکتا تھا۔ افسوس کہ ہمارے اکابرین نے اسپتال کی مسماری کے وقت خاموشی اختیار کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رکشا ڈرائیور
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 نوعمر لڑکے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ پولیس نے کہا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ عادل کے نام سے کی گئی جسے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 4 خول ملے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا تاہم پولیس مقتول کے ورثا سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے اور قتل سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔
لانڈھی فیوچر کالونی عباس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 15 سالہ ارحم علی کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی گلی نمبر 3 فائرنگ سے نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا جہاں اس کی شناخت 15 سالہ نواز کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔