ٹرمپ کی نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ظہران ممدانی کو دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کی مئیرشپ کیلئے مسلمان امیدار ظہران ممدانی کو دھمکی دی ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی اگر میئر بنے تو نیویارک کو وفاقی فنڈز نہیں دیے جائیں گے۔
انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ظہران ممدانی کمیونسٹ ہے، اگر وہ جیتے تو نیویارک کے لیے بہت بُرا ہوگا۔
ادھر ظہران ممدانی نے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کی دھمکی کا ہنس کر جواب دیا کہ وہ کمیونسٹ نہیں اور صدر کی تنقید کے لیے پہلے سے ذہنی طور پر تیار ہوں۔
واضح رہے کہ 33 سالہ ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے میئر بننے کی دوڑ میں پہلا بڑا معرکہ سر کر کیا۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پرائمری میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو حیران کن شکست دی تھی، جس کے بعد وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے لیے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں۔
ظہران ممدانی کون ہیں؟
ظہران ممدانی یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور سات سال کی عمر میں نیویارک منتقل ہوئے۔ وہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور ”Democratic Socialists of America“ کے سرگرم رکن ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ نیویارک ایک ایسا شہر ہے جہاں ایک چوتھائی آبادی غربت میں زندگی گزار رہی ہے، اور 5 لاکھ بچے بھوکے سوتے ہیں اور اسی حقیقت کو بدلنے کا عزم انہوں نے اپنے منشور میں ظاہر کیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان، کراچی میں آج بارش کا امکان
کراچی:بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان کے متعلق چوتھا الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب پر ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔
شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سوراشٹرا کے ساحل کے نزدیک موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سسٹم سست روی سے جنوب مغرب کی جانب بڑھا۔
سمندری سرگرمی کراچی سے تقریباً 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور امکان ہے کہ دو روز کے دوران یہ نظام جنوب مغرب کی طرف شمال مغربی بحیرہ عرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
سسٹم کے زیر اثر آج کراچی، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے ساحل کے قریب 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ سمندری حالات خراب رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
سسٹم کے ارد گرد 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہیں جبکہ دو روز کے دوران وسطی و مغربی وسطی بحیرہ عرب میں سمندر میں تیزی اور تندی رہ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سائیکلون وارننگ سینٹر، کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔