ٹرمپ کی ظہران ممدانی کے میئر بننے پر نیو یارک کو فنڈز نہ دینے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو نیویارک کو وفاقی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے۔
ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ظہران ممدانی “خالص کمیونسٹ” نظریات رکھتے ہیں، اور ان کی کامیابی نیویارک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ممدانی میئر بن گئے اور میں دوبارہ صدر منتخب ہوا، تو انہیں اپنے اقدامات درست کرنے ہوں گے، ورنہ نیویارک کو وفاقی فنڈنگ نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ نیویارک میں میئر کے انتخابات رواں سال نومبر میں ہونے ہیں، اور حالیہ ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔
ظہران ممدانی، جو نیویارک میئرشپ کے لیے مسلم امیدوار ہیں، پہلے ہی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ اگر وہ میئر منتخب ہوئے اور اسرائیلی وزیراعظم نیویارک کا دورہ کریں گے، تو وہ ان کی گرفتاری کا حکم جاری کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے سعودی عرب کو امریکا کا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں، جسکے بعد سعودی عرب پہلے سے زیادہ محفوظ اور دفاعی طور پر مضبوط ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے 142 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا، جس میں ایف 35 جنگی طیارے اور جدید ٹینک سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے۔ وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے سعودی عرب کو امریکا کا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں، جس کے بعد سعودی عرب پہلے سے زیادہ محفوظ اور دفاعی طور پر مضبوط ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران مستقبل میں امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہوسکتا ہے، جبکہ غزہ میں سکیورٹی کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں واضح طور پر بہتر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق غزہ امن بورڈ میں متعدد ممالک کے سربراہان شامل ہوں گے، جو خطے میں امن کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔ تقریب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملک باہمی اعتماد، تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔