Daily Sub News:
2025-11-19@09:02:11 GMT

پی ٹی آئی کی رکن صنم جاوید کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

پی ٹی آئی کی رکن صنم جاوید کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کی رکن صنم جاوید کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے صنم جاوید کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری، کتنے اور کونسے ممالک میں اب ویزا فری انٹری مل سکے گی؟ پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری، کتنے اور کونسے ممالک میں اب ویزا فری انٹری مل سکے گی؟ غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ٹرمپ نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی زہران ممدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف ٹرمپ کا دباؤ کام کرگیا، نیتن یاہو کیخلاف کرپشن ٹرائل مؤخر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،، ترک صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صنم جاوید کی ضمانت

پڑھیں:

’ظہران ممدانی بھارتیوں سے نفرت کرتے ہیں‘، ٹرمپ جونیئر کا نیویارک شہر کے منتخب میئر سے متعلق دعویٰ

نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی حالیہ دنوں میں امریکی سیاسی مباحثے کا مرکزی موضوع بنے ہوئے ہیں۔

ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایریک ٹرمپ نے ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ظہران ممدانی سے متعلق کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایریک ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ممدانی ’بھارتیوں سے نفرت کرتے ہیں۔‘

ایرک ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو ’سوشلسٹ، کمیونسٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِن کی پالیسیوں سے نیویارک شہر کی مضبوطی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ایریک ٹرمپ کے مطابق ممدانی کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ ’انتہائی بائیں بازو کی پالیسیاں بڑے امریکی شہروں کو کمزور کر رہی ہیں۔‘

انہوں نے ظہران ممدانی پر الزام عائد کیا ہے کہ ممدانی قومی دھارے سے ہٹ کر ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں جو شہر کے مالی اور انتظامی ڈھانچے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایرک ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہر کو ’صاف سڑکوں، محفوظ ماحول اور مناسب ٹیکس سسٹم‘ کی ضرورت ہے، نہ کہ حکومتی مداخلت پر مبنی تجربات کی۔

واضح رہے کہ 34 سالہ ظہران ممدانی یکم جنوری سے نیویارک کی باگ دوڑ سنبھالنے جا رہے ہیں۔

وہ نیویارک کی تاریخ کے پہلے مسلم، پہلے جنوبی ایشیائی اور پہلے افریقی نژاد میئر ہوں گے۔

سیاسی حملوں کے جواب میں ممدانی کا مؤقف

ظہران ممدانی نے ایریک ٹرمپ کے تازہ دعوؤں پر براہِ راست کوئی ردعمل نہیں دیا ہے تاہم وہ قبل ازیں ذاتی حملوں اور شہریت پر سوالات کو غیر سنجیدہ اور طاقت کے غلط استعمال کے مترادف قرار دے چکے ہیں۔

انتخابی رات کی تقریب کے دوران اُنہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ نیویارک آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’ظہران ممدانی بھارتیوں سے نفرت کرتے ہیں‘، ٹرمپ جونیئر کا نیویارک شہر کے منتخب میئر سے متعلق دعویٰ
  • جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کیس میں سابق گورنر عمر چیمہ کی ضمانت منظور
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی ضمانت منظور
  • جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق گورنرپنجاب عمر سرفرازچیمہ کی ضمانت منظور
  • نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
  • لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے‘سعدیہ جاوید
  • نیتن یاہو نیویارک آیا تو گرفتار کر لیا جائیگا، ممدانی
  • لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے، سعدیہ جاوید
  • لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے: سعدیہ جاوید کا مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل
  • ٹرمپ اور نیویارک کے منتخب میئر زوہران ممدانی کی ملاقات کب ہوگی؟