جاوید ناگوری کے بھائی عبداللہ ناگوری کرنٹ لگنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سیکرٹری جنرل اورسابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی عبداللہ ناگوری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیربلدیات سعیدغنی اور وزیرتوانائی سید ناصر حسین نے جاوید ناگوری کے بھائی کے انتقال پر افسوس کااظہارکیاہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73کروڑ30لاکھ ڈالر تک جا پہنچا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سالی 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران بڑھ کر 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران کرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس اور اکتوبر 2024 میں 29 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 11 کروڑ ڈالرز سرپلس ہوگیا تھا۔