سوات واقعے کے بعد وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر ادارے ریڈ الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی سوات واقعے کے بعد ملنے والی ہدایات پر تمام ادارے ریڈ الرٹ ہیں۔
پی ڈی ایم اے اعلامیے کے مطابق مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کو 2 ہزار لائف سیونگ جیکٹس فراہم کی گئیں۔
پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے حساس اضلاع کو پہلے ہی 1200 لائف جیکٹس فراہم کی ہیں جبکہ مزید 10 ہزار لائف جیکٹس کی فراہمی کی گئی ہے۔
اعلامیے میں ہدایت کی گئی عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، شہری جاری کردہ الرٹس پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ داخلہ کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
— فائل فوٹواقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے فنڈز، بارڈر کنٹرول اور داخلی سیکیورٹی کے لیے 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ اور دفاعی خدمات کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاسکو کے خاتمے اور ایس پی وی کے قیام کی سمری ای سی سی نے منظور کرلی اور اسپیشل پرپز وہیکل کے لیے 10 لاکھ روپے ابتدائی ادا شدہ سرمایہ مقرر کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاسکو کے مجوزہ اسٹرکچرڈ وائنڈ ڈاؤن کے لیے مجاز سرمایہ میں کمی، آف شور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن بلاکس کے لائسنس کی توسیع کی منظوری بھی دے دی جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے پٹرولیم ڈویژن کی سفارشات منظور بھی کر لی گئیں۔