خیبر پختونخوا :بارش سے متعلقہ حادثات میں نقصانات کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، سیلاب، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پچھلے 27 جون اب تک ہونے والی بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 21 افراد جان بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نے رپورٹ میں کہا کہ جاں بحق افراد میں 7 مرد اور 5 خواتین اور 9 بچے جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مجموعی طور پر 57 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 51 کو جزوی اور 6 مکمل طور پر منہدم ہوئے، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، چترال لوئر، بونیر، صوابی،کرم چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سوات رہا جس میں 14 افراد جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹوخیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔
صوبائی وزیرِ ہائر ایجوکیشن مینا خان کا قلم دان تبدیل کرکے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔
پشاور خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10...
معاونِ خصوصی محمد سہیل آفریدی کو وزیر بناکر ہائر ایجوکیشن کا محکمہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10 کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔