غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوئیڈن میں مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوئیڈن میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔
اسٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے قاتل نیتن یاہو غزہ سے نکلو کے نعرے لگائے۔
مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار(فائل فوٹو)۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ایسے کسی بھی منصوبے کو سختی سے رد کرتا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سے ہی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا آ رہا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ پر اتوار کو ہونے والے اجلاس میں بھی پاکستان کا مؤقف واضح کر چکے ہیں۔