صدر مملکت نے اسلام آبادہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آبادہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئرترین جج قراردیدیا گیا،جسٹس محسن اختر کیانی دوسرا اور جسٹس میاں گل حسن کا سنیارٹی میں تیسرا نمبرہے۔
صدر مملکت نے 3ہائیکورٹ ججز کو مستقل طور پر اسلام آبادہائیکورٹ منتقل کردیا،صدر مملکت نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں سنیارٹی فہرست جاری کی،جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین اور جسٹس محمد آصف کا مستقبل تبادلہ کردیاگیا۔
ربیکا خان کے حق مہر نے بڑا تنازعہ کھڑا کردیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر