بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 100 سے زائد کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صبح 3 بجکر 24 منٹ پر آنے والے 5.
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جھٹکے محسوس کیے جانے کے فوراً بعد ضلع کے کنٹرول روم سے رابطہ کیا گیا اور کچھ علاقوں سے نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے دو مکانات مکمل طور پر تباہ اور 100 سے زائد کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، علاقے میں امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 2 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کی چاردیواری بھی منہدم ہو گئی ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے تقریباً 30 سیکنڈ تک جاری رہے۔
اردو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل بلال شبیر نے بتایا کہ زلزلے سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سیکڑوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جس کا تخمیہ لگانے کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے‘، قریبی ضلع بارکھان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات ‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیے محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مکانات کو نقصان نقصان پہنچا ہے پی ڈی ایم اے افراد زخمی کے مطابق گیا ہے
پڑھیں:
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
کوئٹہ: (آئی پی ایس) ژوب میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ گورنر کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی، گورنر سے ملاقات کیلئے آنے والے 3 طلبا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمی طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین سے ہوئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات کرپشن اورناقص تفتیش کا الزام،ایف آئی اے کے 2 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹرز نوکری سے فارغ شراب بوتلوں کی واپسی؛ سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا وزیراعظم نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم