پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ذرائع کےمطابق پشاور، اٹک لوئردیر، اپر دیر،سوات اور چترال میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 رکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاعاتنہیں ملی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وینزویلا میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 6.2 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زولیا ریاست کے ایک کم آبادی والے علاقے میں واقع تیل کے شہر مینی گرانڈے سے تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلے پر، زمین کی سطح سے 7.8 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تاحال حکومت کی جانب سے زلزلے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔