2025-11-10@18:58:38 GMT
تلاش کی گنتی: 174

«عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری»:

    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم ہیں۔ ان...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبال شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے۔ علامہ اقبال نے شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیز پیغام دیا ۔قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ سے داخلے کے طریقہ کار کو منظم کرنے سے 3برس کے دوران مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلیے پرمٹ کی یومیہ تعداد 7 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرحج نے بتایا کہ وزارت نے حج وعمرہ کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے دوسرے مرحلے پرکام شروع کردیا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے زائرین وعازمین کی بہتر خدمات کے لیے نسک پورٹل کی سروسز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وزارت حج کے مطابق عالمی سطح پر سرکاری اور نجی شعبے...
    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، 2017 کے بعد یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ شیخ سلمان نے کہا کہ میں اچھے وقت میں آیا ہوں کیونکہ اب یہاں فٹبال کی منتخب باڈی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک واضح روڈ میپ ہے، ہم فیفا اور اے ایف سی کے تعاون سے اس خوبصورت ملک میں فٹبال ٹیم کو ترقی دیں گے۔ فیفا کے سینئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ اطلاعات و کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے نذرت کالج حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئے شروع ہونے والے بی ایس انگلش لٹریچر پروگرام کے نئے سیکشن کا افتتاح کیا۔سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے انگلش، کیمسٹری، بائیولاجی، فزکس لیبس، لائبریری، اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا، اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے علامہ اقبال ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022کے سیلاب سے تعلیمی اداروں کے انفرااسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا، تاہم حکومت سندھ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سنگاپور،ناروے، متحدہ عرب امارات، نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے عالمی استعمال میں نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پاکستان اس دوڑ میں کافی پیچھے ہے جہاں آبادی کا صرف ایک محدود حصہ روزمرہ زندگی میں اے آئی ٹولز استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ میں 170 ممالک میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے فروغ، اس کے استعمال اور سرکاری و نجی شعبوں میں اس کے انضمام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ جس کے مطابقمتحدہ عرب امارات اور سنگاپور میں کام کرنے والے 50 فیصد سے زائد افراد باقاعدگی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کر رہے ہیں، جس سے یہ دونوں ممالک عالمی درجہ بندی میں سرِفہرست قرار پائے ہیں۔جبکہ پاکستان میں اے آئی کا استعمال 15 فیصد سے بھی...
    سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ طورخم بارڈر غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کی بیدخلی کیلئے کھولا گیا ہے۔ کسی قسم کی تجارت نہیں ہو گی۔ بیدخلی کا عمل جاری رہنا چاہئے تاکہ اس بہانے دوبارہ نہ ٹک سکیں۔ اس وقت ہر چیز معطل ہے۔ ویزا پراسس بھی بند ہے۔ جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہو جاتی یہ پراسس معطل رہے گا۔ افغان باشندوں کا معاملہ پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر آیا۔ ترکیہ اور قطر خوش اسلوبی سے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پہلے تو غیرقانونی مقیم افغانوں کا مسئلہ افغانستان تسلیم نہیں کرتا تھا۔ افغانستان کا مؤقف تھا کہ غیرقانونی مقیم افغانوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام سے جماعت اسلامی کو خودبخود تقویت نہیں ملے گی،  اگر جماعت اسلامی اپنے بیانیے کو طالبان حکومت کے ساتھ ہم آہنگ کرے تو اس سے فکری اور نظریاتی سطح پر ضرور فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔جسارت کے اجتماعِ عام کے موقع پر شائع ہونے والے مجلے کے لیے اے اے سید کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ طالبان کا پہلا دورِ حکومت 1996ء سے 2001ء اور دوسرا دور 2021ء سے اب تک جاری ہے،  پہلے دور میں طالبان کی جماعتِ اسلامی کے ساتھ سخت مخالفت تھی لیکن اب ان کے رویّے میں...
    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد صورتحال میں بہتری کے لیے مزید این جی اوز کا تعاون درکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نائب کوارڈینٹر برائے تقسیم امداد رمیز الکباروف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 24 ہزار میٹرک ٹک امداد آچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی بحران اب بھی شدید ہے کیونکہ یہاں بنیادی انفراسٹرکچر اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، ہزاروں لوگ اس جنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔ رمیز الکباروف نے بتایا کہ غزہ میں شہریوں کو علاج کے لیے یونیسیف کی 15 او پی ڈی سائٹس نے کام شروع کر دیا ہے،...
    فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے بھارت کے اشاروں پر دہشتگردوں کی مدد کی۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں، پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا جمعرات کو پشاور کے دورے کے موقعے پر قبائلی سرداروں کے جرگے سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دے گا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک، جنہیں طالبان حکومت مسلسل درخواست کر رہی تھی، ان کی درخواست پر، پاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی، تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پاکستان واضح کرتاہے کہ اسے طالبان  رجیم کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی  پوری طاقت  استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں البتہ طالبان رجیم کی اگر خواہش ہو تو تورا بورا میں ماضی کی شکست کے مناظر، جہاں...
    لاہور: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ اور رواں سال کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ماحولیاتی ضابطوں پر عمل درآمد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سپارکو کے مطابق گزشتہ سال صوبے کے مختلف اضلاع میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کا مجموعی اسکور 838 تھا، جو رواں سال کم ہو کر 294 رہ گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے فضائی آلودگی میں کمی اور اسموگ کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات سے کسانوں کی...
    سینیئر صحافی و تجزیہ کار ابصار عالم کا کہنا  ہے کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام ہمیشہ رہا ہے تاہم مختلف ادوار میں اس کے شراکت داروں کے حصے کے تناسب میں تبدیلی آتی رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہیں ہائبرڈ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، کامران مُرتضیٰ وی نیوز کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ملک میں ہائبرڈ نظام ہے تو کھل کر بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی چیز معیشت کے لیے بھی کریں اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بھی اور عوام سے کہیں کہ ہائبرڈ نظام ہے اور اتنے عرصے میں معیشت کو ٹھیک کر لیں گے پھر اس کے بعد نئے الیکشن کروا...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا گیا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر،کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی، البتہ رپورٹ میں  پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی پرسبسڈی کے خاتمے،...
    اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو بجلی کی تنصیبات میں درپیش تکنیکی و مالی مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور سیکرٹری برقیات ارشاد قریشی نے شرکت کی۔ سیکرٹری برقیات آزاد کشمیر ارشاد قریشی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز، فیڈرز کی اپگریڈیشن، ٹرانسفارمرز کی مرمت و تنصیب اور گرڈ اسٹیشنز کی موجودہ...
    سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم اور الهلال کلب کے کپتان سالم الدوسری کو ایک بار پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے اپنے کیریئر میں یہ نمایاں اعزاز حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا یہ اعلان ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کی جانب سے جمعرات کی شب ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقدہ انعامی تقریب میں کیا گیا، جو اپنی انتیسویں سالانہ ایڈیشن میں منائی گئی۔ سالم الدوسری نے یہ اعزاز قطری کھلاڑی اکرم عفیف اور ملائیشین فٹبالر عارف ایمن کے درمیان سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی...
    اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سعودی عرب کی الفیصل یونیورسٹی کے 14 محققین کو دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں لیبر اصلاحات: غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئے دور کا آغاز سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ سالانہ فہرست ’اسکوپس‘ ریسرچ سائٹیشن ڈیٹا بیس پر مبنی ہے جو دنیا بھر کے ان محققین کو تسلیم کرتی ہے جن کا سائنسی کام نمایاں اثر اور اعلیٰ معیار کا حامل ہوتا ہے۔ یہ فہرست تعلیمی برتری اور تحقیقی اثر پذیری کی ایک معتبر عالمی پیمائش سمجھی جاتی ہے۔ مذکورہ فہرست 2 مرکزی زمروں میں تقسیم کی گئی ہے جن میں طویل المدتی اثرات (محقق کے کیریئر کے دوران سائنسی خدمات کو مد نظر رکھنے والی) اور...
    چین نے عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے 6نکات پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھٹے کمیشن کے “قومی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی” کے ایجنڈے کے تحت خطاب کیا ۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا نئی افراتفری اور تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے ، یکطرفہ پسندی اور طاقتور ممالک کی بالادستی دن بدن بڑھ رہی ہے ، خودمختاری کی برابری اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت سمیت بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کیا جا رہا ہے ، ...
    پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا ہے۔ بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سب سے تیزی سے اپنے دیوالیہ ہونے کے خطرات کم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی معاشی صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے، اور ملک اب اس حوالے سے ترکیہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  کہ ہم غزہ جنگ بندی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جاری تباہ کن جنگ اب اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے اور جلد جنگ بندی ممکن ہو گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور رہے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ!  ہم اس نسل کشی کے آغاز کے بعد فلسطینی عوام کے لیے جنگ بندی کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔ یہ لمحہ پوری مسلم دنیا کے لیے...
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اج کل بہت زیر بحث ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام سے جڑے ہیں۔ 13 ہزار 5 سو روپے ایک خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اسے حقارت سے نہ دیکھا جائے۔ چئیرپرسن بی آئی ایس پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی سیاسی نہیں بلکہ صرف کفالت، نشونما، وظائف اور ہنر مند پروگرام کی بات کروں گی، منفی بات کرنا اسان ہے لیکن کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اہم کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کے اداروں کی عزت کرتی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک کروڑ خاندانوں کی کفالت کرتا ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بلورما امگابازر سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا طبی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے یونیورسل میڈیکل ریکارڈز کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان میں68  فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ صحت کے شعبے میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اصلاحات کی جا رہی ہیں ، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بلورما امگابازر (Bolormaa Amgaabazar)سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا طبی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے یونیورسل میڈیکل ریکارڈز کو یقینی بنا رہے ہیں ، پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ پاکستان کے صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور ان کے...
    چینی نمائندے کی انسانی حقوق کی کونسل میں عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے چن ژو نے 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساٹھویں اجلاس سے خطاب میں عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری لانے کی اپیل کی۔جمعہ کے روز چن ژو نے تقریباً 80 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کثیرالجہتی نظام کو شدید دباؤ کا سامنا ہے، تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر اصلاحات کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانی...
    انڈے ناشتے کی ایک لازمی غذا سمجھے جاتے ہیں جو کھانوں کو مزیدار اور توانائی بخش بنا دیتے ہیں۔ لیکن اکثر لوگ اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ انہیں بالکل درست طریقے سے کیسے ابالا جائے تاکہ نہ تو وہ کچے رہیں اور نہ ہی زیادہ اُبالنے سے زردی خشک اور سفیدی ربڑ جیسی ہوجائے۔ خوش قسمتی سے ایک آسان طریقہ ہے جو آپ کو ہر بار بہترین نتیجہ دے سکتا ہے، چاہے آپ نرم، درمیانی یا مکمل اُبلے ہوئے انڈے پسند کرتے ہوں۔ انڈہ اُبالنے کا وقت کیوں اہم ہے؟ اُبالنے کا وقت انڈے کے ذائقے اور ساخت پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔ کم وقت میں سفیدی نیم کچی اور زردی بالکل ڈھیلی رہ جاتی ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) گزشتہ سال بڑھتی بین الاقوامی کشیدگی، وسیع ہوتی جنگوں، معاشی مسائل اور موسمیاتی بحرانوں کے باوجود اقوام متحدہ نے فروغ امن، پائیدار ترقی اور انسانی مصائب میں کمی لانے کے اپنے مشن کو ثابت قدمی سے جاری رکھا۔اقوام متحدہ کی کارکردگی کے بارے میں آج جاری ہونے والی سیکرٹری جنرل کی رپورٹ سنگین عالمگیر مسائل کی موجودگی میں اقوام متحدہ کے مقاصد کی تکمیل سے متعلق کوششوں کی سنجیدہ مگر پرعزم تصویر پیش کرتی ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یہ رپورٹ ادارے کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اعلیٰ سطحی ہفتے کے آغاز سے قبل پیش کی ہے۔ انہوں نے مشکل حالات میں بھی خدمات انجام دینے والے اقوام...
    ایک تحقیق کے مطابق بچوں کے بال ان کی ذہنی صحت کے بارے میں خاطر خواہ معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ بالوں سے ماپا جانے والا “hair cortisol” اور کچھ دیگر بالوں کے کیمیائی اجزا بچوں کی ذہنی صحت کے بارے میں بہت سی چیزیں بتا سکتے ہیں۔ تاہم یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ یہ صرف اشارے (indicators) ہوتے ہیں، حتمی تشخیص نہیں۔ کورٹیسول ہارمون “تناؤ والے ہارمون” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جب جسم پر طویل مدتی دباؤ ہو، تو خون میں کورٹیسول کی مقدار بڑھتی ہے۔ خون، تھوک یا پیشاب کے بجائے بالوں سے ماپی گئی کورٹیسول کی مقدار بتاتی ہے کہ پچھلے کئی ہفتے یا مہینوں میں کتنا تناؤ رہا ہے۔  بالوں کا ٹوٹنا، جھڑنا، خشکی، سیاہ بالوں کی رنگت میں تبدیلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، اگست میں ملکی ایکسپورٹس میں بڑی کمی، صرف 1 ماہ میں تقریباً 3 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد جبکہ درآمدات میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ہے،مالی سال کے پہلے دوماہ میں تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 29.6 فیصد کی نمو ریکا رڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جو لائی تا اگست 2025کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 5.102 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.069 ارب ڈالر کے مقابلہ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-06-4 کراچی (کامرس رپورٹر )عالمی موبیلیٹی اور شہری خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ان ڈرائیو(inDrive)، نے ایباکس کے ساتھایک ااسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ ایباکس، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (BPO) میں ابھرتا ہوا عالمی رہنما ہے، اس شراکت داری کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا  ہے۔ اشتراک ایباکس آؤٹ سورسنگ کی جدید کسٹمر سپورٹ آپریشنز میں مہارت کو ان ڈرائیو (inDrive) کے جدید پیئر ٹو پیئر رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ لاکھوں صارفین کے لیے ایک ہم آہنگ، فعال  اور انتہائی ذمہ دارانہ سروس فراہم کی جا سکے۔ یہ اتحاد خدمت کے اعلیٰ معیار، عملی کارکردگی اور صارفین کے اطمینان کی پائیدار راہ ہموار کرتا ہے۔اس اسٹریٹجک شراکت داری...
    ایکو ٹورازم اپنے بہترین مقام پر: ایتھوپیا کی وانچی, افریقہ کے گرین ٹریول کی بحالی میں آگے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ ایتھوپیا، جسے طویل عرصے سے انسانیت کا گہوارہ کہا جاتا ہے، ایک منفرد عالمی سیاحتی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے – دنیا کو اس کی قدیم جڑوں، ڈرامائی مناظر اور متحرک ثقافت کو دریافت کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔ اس کے بہت سے خزانوں میں سے، وانچی، اورومیا کے علاقے میں ایک دلکش ماحولی سیاحتی مقام ، ایتھوپیا کے نئے سیاحتی وژن کی علامت کے طور پر نمایاں ہے: جو قدرتی خوبصورتی، کمیونٹی کی شرکت، اور پائیدار ترقی کو ملاتی ہے۔ اس تبدیلی میں وزیر اعظم ڈاکٹر...
    وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی سیرت اور اعلیٰ اعمال ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ وہ ساعتِ نور ہے جب آسمان کے دروازے کھلے اور زمین پر رحمتوں کا نزول ہوا۔ صادق و امین بن کر آپ ﷺ نے مکہ کی بے رحم فضاؤں میں دیانت و ایمانداری کی شمع روشن کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ نے دنیا کو ایک مثالی سماجی اور معاشی نظام عطا کیا جو آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ غلاموں، یتیموں اور کمزوروں کے...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے۔ انہوں نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں توسیع کے لیے ان سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2027 تک اپنے منصب پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کوئی نئی بات نہیں، قانون میں ترمیم ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے انہوں ںے کہاکہ نئے صوبوں کی بات ہم...
    عالمی بینک نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت پاکستان کے لئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، گرانٹ کا مقصد پنجاب میں بچوں اور بچیوں کی پری پرائمری اور پرائمری سطح پرداخلوں و شمولیت کو بہتر بنانا ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی معاونت سے پرائمری سطح پر تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور ایلیمنٹری سطح پر تعلیمی معاونت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ ”گیٹنگ رزلٹس: ایکسیس اینڈ ڈیلیوری آف کوالٹی ایجوکیشن سروسز اینڈ سسٹم ٹرانسفارمیشن ان پنجاب پراجیکٹ” کے تحت ابتدائی تعلیم کو وسعت دینے، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ داخل کرانے، اساتذہ کی معاونت کو مضبوط بنانے اور تعلیمی شعبے کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور ہنگامی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا...
    آئی جی کے پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کسی جگہ موٹروے اور ہائی ویز پر دہشت گرد ناکہ موجود نہیں، ڈی آئی خان سے کوئٹہ سفر کیا جا سکتا ہے کیونکہ سیکیورٹی حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو پشاور میں دہشتگردی کا حملہ بروقت ناکام نہ بناتے تو مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں بڑی تباہی ہوتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہدف جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جلسہ تھا جنہیں ہدف پر پہنچنے نہیں دیا گیا، یہ رواں سال دہشت گردی کی بڑی کارروائی تھی جو ناکام بنائی گئی۔ یاد رہے...
     سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ چار سالوں کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ، بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری شفافیت کا ثبوت ہیں۔   شہباز شریف نے ملکی معیشت کے بارے میں حالیہ گیلپ سروے بزنس کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، کہا کہ ملکی معاشی سمت کا یہ اسکور 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد بلند ترین سطح ہے،  گیلپ سروے کے نتائج ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے سے سسٹم میں شفافیت آئی، تاجر...
    سیلاب سے متاثرہ طالب عملم اکرام اللہ کاکڑ نے میٹرک کے امتحان میں راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسے ملاقات بلالیا۔ وزیر اعظم نے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ کا وزیر اعظم ہاؤس  میں خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا ،2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات براداشت کرنے کا اعلان کیا تھا ، آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی طرف گامزن...
    امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے جبکہ بھارت کو دباؤ کا سامنا ہے، پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے ہیں۔اپنی رپورٹ میں امریکی جریدے نے کہا کہ پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جن کا امریکا سے تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان رابطوں کا آغاز پاک بھارت جنگ کے دوران ہوا۔ جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بیلاسٹک میزائلوں نے اسرائیل میں کافی تباہی مچائی، بہت عمارتیں تباہ کیں۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کا...
    کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک پر بہت تشددد کیا گیا ہے، ان کے جسم میں مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے، وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے، باہر کی دنیا بھی اس ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، کشمیر کا خطہ وہ جگہ ہے جہاں صرف آہنی پردے پڑے...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ہونے والے احتجاج میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آزادکروانے کا یہ بہترین موقع ہے کیونکہ نریندر مودی اپنے ملک میں بہت کمزور ہے اور دنیا بھر میں بھارت کی پوزیشن کمزور ہے لہٰذا پاکستان کو اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ مزید قوت کے ساتھ رکھناچاہیے۔ فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات کی مذمت کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر اور سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کشمیر کا مسلہ کوئی زمین...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی چیئرپرسن انوشہ رحمان اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تجارتی اور سماجی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں مختلف مسائل درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے سینیٹ کی ٹیم کوئٹہ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف مقامی نہیں بلکہ قومی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں سیاسی طور پر ایڈریس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہاں...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی، ان بچوں کو بہترین تعلیم دینی ہے، ان کو منشیات کا عادی نہیں بلکہ بہترین انسان بنانا ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں گے، ہر ٹاؤن میں انتظامیہ نے 5 اسکولوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ عثمان ڈی اون نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ورلڈ بینک کے نائب صدر نے پاکستان کی معاشی بہتری میں احسن اقبال کی خدمات کو سراہا اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی اور ورلڈ بینک کے درمیان قائم شراکت داری کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی اہداف کو...
    مدین(نیوز ڈیسک) مدین کے پہاڑوں سے اُٹھنے والی ایک معصوم آواز، چودہ سالہ فرحان… جسے والدین نے دین کی روشنی کے لیے سوات کے چالیار مدرسے بھیجا، واپس آیا تو ایک بےجان جسم تھا، چہرے پر نیلے نشانات، کمر پر تشدد کے زخم، اور آنکھوں میں زندگی کے بجائے سناٹا تھا۔ تین دن پہلے پیش آنے والا یہ لرزہ خیز واقعہ آج بھی والد ایاز کے لفظوں میں سسک رہا ہے۔ فرحان کے والد نے بتایا، ’میں نے مہتمم صاحب سے ویڈیو کال پر بات کی، کہا کہ بچہ شکایت کر رہا ہے، تکلیف میں ہے… مگر مہتمم نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔‘ والد کے مطابق، شام ساڑھے چھ بجے دوبارہ رابطہ ہوا۔ مہتمم...
    سوات کے مدرسے میں تشدد سے 14 سالہ بچے کی موت کے سلسلے میں نئے انکشافات سامنے آ گئے، مقتول فرحان کے چچا کے مطابق مدرسے کے مہتمم کا بیٹا مقتول سے ناجائز مطالبات کرتا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتول فرحان مدرسے واپس جانے کو تیار نہیں تھا، چچا اپنے بھتیجے کے ساتھ مدرسے گیا اور مہتمم سے شکایت کی تو مہتمم نے معذرت کی، اسی دن نماز مغرب کے بعد مدرسے کے ناظم نے کال کر کے بتایا کہ بچہ غسل خانے میں گر گیا ہے، چچا اسپتال پہنچے تو اس کی تشدد زدہ لاش دیکھی۔ سوات: مدرسے میں بچے کی ہلاکت، مزید طلبہ پر تشدد کا انکشاف، 9 افراد گرفتارسوات کے مدرسے میں معصوم بچے کی ہلاکت...
    سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔  وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وفاقی حکومت کے تعاون سے نو تعمیر شدہ اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ چوہدری انوار الحق نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔  مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری  ڈائریکٹر جنرل  این ایم  او ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں ہسپتال میں کینسر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکثر لوگ ایئرکنڈیشنر سے ٹپکنے والے پانی کو محض فضلہ سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ پانی ایک قیمتی اور کارآمد وسیلہ ہے جو نہ صرف گھریلو کاموں میں مددگار ہو سکتا ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ایئرکنڈیشنر جب گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں باہر نکلتی ہے۔ یہ پانی عام طور پر کیمیکلز سے پاک اور شفاف ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے مختلف روزمرہ کے کاموں میں بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ پانی پودوں کے لیے خاص طور پر موزوں ہے کیونکہ اس میں کلورین یا دیگر مضر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں بہتری کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، بیماریوں سے بچائو کےلئے احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے جمعرات کو عالمی یوم آبادی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا بڑھتا ہوا تناسب قومی بحران بن چکا ہے، ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، پانچ سال بعد ہم آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں...
    پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ آپ کو ملکی حالات کس طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماہرینِ تعلیم نے عالمی سطح پر پاکستانی جامعات کی درجہ بندی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عالمی سطح پر جامعات کی کارکردگی جانچنے والے ادارے کیو ایس (QS) ریٹنگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی یونیورسٹیاں پچھلے چھ سالوں میں اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے میں کامیاب رہی ہیں۔ 2019 میں صرف 3 پاکستانی جامعات کیو ایس کی عالمی درجہ بندی کا حصہ تھیں، جب کہ اب یہ تعداد بڑھ کر 18 ہو چکی ہے۔ تاہم، تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اب بھی ناکافی ہے اور معیار میں بہتری کے لیے مزید سنجیدہ اقدامات...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے درآمد کردہ مخصوص مشروبات کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر حتمی فیصلے کا اعلان کیا ، جس کے مطابق 5 جولائی سے یورپی یونین میں تیار کیے جانے والے درآمد شدہ مخصوص مشروبات پر پانچ سالہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات نافذ کیے گئے۔ چینی تحقیقاتی اتھارٹی نے یورپی یونین کے 34 اداروں کی درخواستوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے پہلے رضاکارانہ طور پر “پرائس انڈرٹیکنگ” کی درخواستیں جمع کرائی تھیں اوران پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائےگی۔چونکہ ان 34 کمپنیوں کی جانب سے چین کو برآمد کیے جانے والے مخصوص مشروبات یورپی یونین کی برآمدات کی بڑی اکثریت ہے ،لہذا چین کے فیصلے سے...
    لاہور (این این آئی) حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر سالانہ غسل مبارک کی تقریب ہوئی۔  زائرین کیلئے بہتر سے بہترین انتظامات کئے گئے۔  حضرت داتا گنج بخش ؒکے غسل مبارک کی تقریب میں سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی۔  رش اور بھگدڑ سے بچنے کے لئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا  گیا ہے۔
    ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ایران اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ماہ سرحدی آمدورفت کا سلسلہ معطل کر دیا تھا جس کے بعد تفتان، تربت، پنجگور اور گوادر سمیت دیگر کراسنگ پوائنٹس کو پیدل سمیت تمام اقسام کی نقل حرکت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اس دوران ایران سے متصل علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات اور غذائی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے علاوہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کم قمیت پر دستیاب ہے؟ مقامی افراد کے مطابق سرحد پر آمدرفت بند ہونے سے جہاں غذائی قلت پیدا ہونے لگی تھی وہی بازاروں میں موجود اشیاء...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے، ادارے مشترکہ طور پر کام کریں تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔  یہ بات انہوں ںے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کے دورے میں کہی۔ انہیں مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022ء کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا، مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، خطرات سے آگاہی میں این ڈی ایم اے کا بہت اہم کردار ہے،  شہباز شریف نے کہا کہ سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر صورتحال کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پچھلے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔مون سون کی موجودہ صورتحال پر جاری پیغام میں انہوں نے سوات میں سیلاب سے ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، موجودہ مون سون سیزن کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور شدید بارش کی وجہ سے تیزی سے پگھلنے والے گلیشیئر دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا باعث...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستانی طلبہ نے منیلا میں 2025 اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں شرکت کی اور مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا۔یہ چیلنج عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا جس میں ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے پر ایوارڈ دیا گیا۔ترجمان پاکستانی سفار ت خانہ کے مطابق ایوارڈ قدرتی آفات کا ابتدائی وارننگ الرٹس نظام متعارف کروانے پر دیا گیا، فلپائن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے پاکستانی ٹیموں کے لیے اپنی رہائش گاہ پر دعوت...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں اہم بہتری آئی ہے، جس کے بعد پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔  آ ج نیوز  کے مطابق حال ہی میں، عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہیلی اینڈ پارٹنرز نے پاکستانی پاسپورٹ کو 100 ویں نمبر پر درجہ دیا ہے۔ 2021 میں یہ پاسپورٹ 113 ویں نمبر پر تھا، لیکن اب کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ 13 درجے بہتری کے ساتھ دنیا کے 100 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔یہ بہتری پاکستانی شہریوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس کے ذریعے انہیں مختلف ممالک میں بغیر ویزا کے جانے کی سہولت حاصل ہوگی۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کی جانب سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا وزیر داخلہ محسن نقوی و سیکرٹری داخلہ کے خصوصی تعاون پر شکرگزار ہے۔ مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں، ای پاسپورٹس ہولڈرز کیلئےجلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسرہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کے لیے بین الاقوامی سفر کی راہ کچھ آسان ہو گئی ہے، عالمی شہرت یافتہ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ سال 2025 کی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کو 13 درجے ترقی کے ساتھ 100ویں پوزیشن پر جگہ مل گئی ہے۔یاد رہے کہ 2021 میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شامل تھا اور 113ویں نمبر پر موجود تھا، تاہم حالیہ درجہ بندی میں نمایاں بہتری پاکستان کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔رینکنگ کے مطابق دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ اس سال بھی سنگاپور کا قرار پایا، جس کے حامل شہری 193 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کے داخلے کی سہولت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ کو کہانیاں یا کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو یہ عادت صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔روزانہ مطالعہ کرنے کی عادت دماغی سکون سے لے کر لمبی زندگی تک کئی حوالوں سے انسان کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ نیند میں بہتری، دماغی تنزلی سے بچاؤ اور سماجی صلاحیتوں میں نکھار بھی آتا ہے۔مطالعہ کرنے سے انسانی عمر میں اضافہ ممکن ہے۔ یالے یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کم از کم 30 منٹ کتابیں پڑھتے ہیں، ان کی زندگی کی مدت میں دوسروں کے مقابلے میں دو سال تک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ اراکین نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کے حوالے سے بہتر تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر کے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے) ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں مالی سال 2025-26ء کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران سینیٹ کے مختلف ارکان کی جانب سے تعمیری تجاویز پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز ریکارڈ پر آنی چاہئیں تاکہ شفافیت اور پارلیمانی عمل کی پاسداری ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں پر انحصار...
    پاکستان نے بھارتی اور عالمی میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی اور عالمی میڈیا پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بہت سی جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جو غلط معلومات پر مبنی ہیں۔ حکومت پاکستان نے اس منفی پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا ایک ناپسندیدہ صورتحال پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے پاکستان کے موقف کو صدر، وزیر اعظم اور وزارت خارجہ نے بہت تفصیل سے بیان کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اپنے مستقل نمائندے کے ذریعے پاکستان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ذائقوں کا انسائیکلوپیڈیا کہلانے والی عالمی شہرت یافتہ فوڈ میگزین TasteAtlas نے دنیا کے 100 شاندار ناشتوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے دو مقبول ترین روایتی ناشتے — حلوہ پوری اور سری پائے  کو شامل کیا گیا ہے۔میگزین کے مطابق پاکستان کا روایتی ناشتہ حلوہ پوری دنیا کے بہترین ناشتوں میں 33ویں نمبر پر فائز ہے جبکہ سری پائے کو 40ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے، دونوں پکوان پاکستان کے مختلف شہروں میں نہایت ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں اور ان کا ایک خاص ثقافتی اور معاشرتی پہلو بھی ہے۔حلوہ پوری جو عموماً چنے کی مسالے دار سالن، آلو کی بھجیا اور میٹھے سوہن حلوے کے ساتھ پیش...
    بیجنگ :نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تازہ ترین شائع کردہ متعدد پیشگی اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ اس سال مئی میں چینی معیشت کے مختلف شعبوں میں “بہتری” کا رجحان ہے، جو معیشت کی بہتری اور نئی قوت کی عکاسی کرتا ہے ۔اس سال کے پہلے 4 مہینوں میں، قومی پائیدار اثاثے کی سرمایہ کاری میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ شمال مشرقی علاقے میں یہ اضافہ 7.6 فیصد تک پہنچ گیا، جو کہ دیگر علاقوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ شمال مشرقی علاقے کی مسابقت اور اپیل بڑھ رہی ہے، صنعت کے ڈھانچے کی بہتری کا اثر نمایاں ہے، جو علاقائی معیشت کی فعالیت میں بہتری اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے طاقتور مدد فراہم کرتا ہے۔ مئی...
    ’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)   تجز یہ نگارزاہد حسین  کے مطابق ایک ڈرامائی پیشرفت میں پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو افغان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد سے پیدا ہونے والے انتہائی کشیدہ دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ڈان کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس حیران کن اقدام کو تیزی سے ترقی پذیر علاقائی جغرافیائی سیاست میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔صرف...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    فنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے،مزمل اسلم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ فنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے، صحافی نے سوال کیا سنا ہے آپ کو چار سو چالیس ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ملنے ہیں، مزمل اسلم بولے آپ کے پاس غلط معلومات ہیں۔ اس سال وفاق کو کوئی ترقیاتی بجٹ نہیں ملا، ہم نے 3 ہزار 300 ارب کی ڈیمانڈ کی۔مشیرخزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی سالانہ رپورٹ کارڈ کا سیزن شروع ہو گیا، آج میں نے وفاقی حکومت کے...
    حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جو خواہشمند افراد کے لیے بہترین موقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کےبجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمدسےمتعلق پالیسی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پرانی گاڑیوں پرٹیکس کی شرح نئی گاڑیوں سےچالیس فیصد زیادہ رکھی جائے گی، آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ آٹو سیکٹرمیں مسابقت بڑھانے کے لیے تجارتی رکاوٹیں ختم کی جائیں، خاص طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کو آسان بنایا جائے، تاکہ قیمتوں میں کمی ممکن ہو۔ دوسری جانب شرح سود میں...
    مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)جیسا کہ سعودی عرب میں حج کے آغاز کے لیے تیاریاں جاری ہیں تو اس سال عازمین ایک نئے ہائی ٹیک معاون کی خدمات حاصل کر سکیں گے جو مصنوعی ذہانت میں جدید ترین پیشرفت اور اسلامی روایات کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں مذہبی امور کی صدارت نے اے آئی سے چلنے والے منار الحرمین روبوٹ کے اپ ڈیٹڈ دوسرے ورژن کی نقاب کشائی کی۔(جاری ہے) اس اقدام کا مقصد حجاج کے روحانی تجربات کو بہتر کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی طاقت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ روبوٹ مسجد الحرام میں مذہبی استفسارات کے لیے ایک معاون کے طور...
    مودی سرکار کے ظلم کے ستائے سکھ بغاوت پر اتر آئے اور بھارتی سکھوں نے عالمی سطح پر انصاف کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سکھ برادری نے  بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی سکھ  شہری نے کہا کہ  ہم نریندر مودی کو پھانسی کی سزا دلوائیں گے، مودی کے خلاف نیشنل اور انٹرنیشنل کورٹ میں مقدمات چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سے بڑا چال باز نہ اس دنیا میں تھا ،نہ ہے اور نہ ہوگا، مودی ایک قاتل ہے اس نے بہت سے لوگوں کا قتل کیا،  مودی نے اُن لوگوں کا قتل کروایا جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔  بھارتی سکھ شہری نے کہا کہ تین ججوں...
    امریکا میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے زیتون کے تیل کے مقا بلہ میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے کسان عبدالجبار کے باغ سے حاصل کردہ تیل کو عالمی سطح پر بہترین معیار کا زیتون کا تیل تسلیم کیا گیا ہے۔نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی جس میں ’لورالائی اولیوز‘ نے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹیو شوکت رسول نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ہمارا خواب تھا کہ پاکستان بھی زیتون پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو ، الحمداللہ ہم نے یہ خواب پورا کر کے دکھایا ہے۔ لورالائی اولیوز نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار کا زیتون...
    امریکا میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے زیتون کے تیل کے مقا بلہ میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے کسان عبدالجبار کے باغ سے حاصل کردہ تیل کو عالمی سطح پر بہترین معیار کا زیتون کا تیل تسلیم کیا گیا ہے۔ نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی جس میں ’لورالائی اولیوز‘ نے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔ لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹیو شوکت رسول نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ہمارا خواب تھا کہ پاکستان بھی زیتون پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو ، الحمداللہ ہم نے یہ خواب پورا کر کے دکھایا ہے۔ لورالائی اولیوز نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار...
    پاکستان کے نور خان ایئر بیس پر ناکام بھارتی حملے کی ایک اور وجہ بھی سامنے آرہی ہے کہ حملے سے چند دن قبل یہاں پر ایک ایسی میٹنگ ہوئی جس نے بھارت کے معاشی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ جی ہاں جنگ سے چند دن قبل مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ٹرمپ کے ایڈوائزر اسٹیو وٹکاف کے بیٹے زیک وٹکاف نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف سے ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اور زیک ویٹکاف کی کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشنل کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے۔...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) معقولہ مشہور ہے کہ تعریف وہ جو دشمن کرے، ایسا ہی کچھ  پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ ہوا جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے ریٹائرڈ جنرل بھی کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کےد رمیان سیز فائر کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شنکر کا کہنا تھاکہ جنگ دو طرفہ ہوتی ہے، آپ ان لوگوں سے دراصل لڑے ہیں جو چینی ہتھیار وں کو چینیوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ "ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کہاں خامیاں ہیں، ہمیں معلوم ہے، لیکن کچھ چیز بہت زیادہ اہم ہے ، جنگ دوطرفہ ہوتی ہے، تم اصل میں چینی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے اور سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے بانی عمران خان  جیل میں بند ہیں، ایسے میں سینئر صحافی اقرارالحسن نے تجویز دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اقرار الحسن نے لکھا کہ " علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف قومی مشاورت اور بیانئے میں شامل کرنے کی خاطر پیرول پر رہا کیا جائے۔ جہاں ہم پی ٹی آئی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آج اپنے تحفظات بھُلا کر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو وہیں ریاست کو بھی چاہئے کہ پی ٹی آئی کے معاملے میں ایک قدم...
    محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مانسہرہ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق مانسہرہ کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں کی بیرونی لائٹس اور چھتوں کی لائٹس بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں،طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر ضروری سرگرمی سے گریز کریں۔ مزید...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سی ڈی اے کے سنئیر افسران اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف ہسپتالوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے افسران اور ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سی ڈی اے کے ملازمین...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک معاہدہ نہیں،سندھ طاس معاہدے کی ثالثی ورلڈ بینک نے کی، عالمی ضمانتیں موجود ہیں،معاہدے میں واضح ہے کوئی فریق معاہدہ یکطرفہ طور پر منسوخ نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ  شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،بہتر ہوتا بھارتی حکومت الزام تراشی کے بجائے پاکستان کو شواہد  پیش کرتی،ان کاکہنا تھا کہ دیرینہ تنازعات کاحل بات چیت کے ذریعےہی ممکن ہے،بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا،لیگی رہنما نے کہاکہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ریاستی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے شادی کی ناکامی کی ممکنہ وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے بڑے انکشافات کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست 2021 کو لندن میں ہوا تھا، بعدازاں دسمبر میں شادی کی دھوم دھام سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں جنید صفدر کی گلوکاری و مریم نواز کے دلکش جوڑوں نے خوب توجہ سمیٹی تھی۔ تاہم دونوں کا یہ ساتھ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور اکتوبر 2023 میں جوڑے نے وجوہات واضح کیے بغیر علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری ؛حکومت کا فیڈرل ایکسائز...
    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی جانب سے بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بہت کم وقت میں دو طرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی فورمز پر دونوں برادر ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ان کی مثالی سفارتی کاوشوں اور اہم کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے چیئرمین جناب فیصل منظور نے سفیر کو ان کے یونیورسٹی دورے کے دوران یہ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر سفیر نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی...
    لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب حکومت آئی اور شہباز شریف وزیراعظم بنے اس کے بعد انھوں نے اگلے ڈیڑھ سال پاکستان کے ساتھ وہ کیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، پاکستان کی تاریخ کی بد ترین معاشی پرفارمنس اس عرصے کے اندر گزری۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا 24-23 کا سال صنعتی پیداوار کے لحاظ سے بدترین سال تھا، فصلوں کا یہ بہت ہی خراب سال ہے، معیشت میں ترقی کے آثار کچھ کچھ ، تھوڑا تھوڑا نظر آنے شروع ہوئے تھے آج سے تین سے پانچ ماہ پہلے، وہ بھی اس وقت منفی ہو گئے ہیں۔ سابق سیکریٹری خارجہ جوہر سلیم...
    افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز مصطفی کمال(آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں کافی تحقیق ہو رہی ہے تاہم عمل درآمد نہیں ہو رہا جب کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کراچی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، ڈر ہے کہ کہیں افغانستان پولیو کا خاتمہ پاکستان سے پہلے...
    کوئٹہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بہترین تعلیم دے کر صوبے کا مستقبل  تبدیل کر سکتے ہیں۔ کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چوتھی بار ایک اور اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، یکم اپریل 2022 کو پاکستان اندرونی طورپر ڈیفالٹ کر گیا تھا اور قومی خزانہ خالی ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے کہہ دیا تھا کہ بجٹ کی آخری قسط پیسے نہ ہونے کی وجہ سے جاری نہیں کریں گے، ایک روپیہ بھی ترقیاتی مد میں جاری نہیں...
    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے 15 سے 17 اپریل تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور فریقین نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور چین ملائیشیا تعلقات کے نئے “سنہری 50 سال” تخلیق کرنے پر اتفاق کیا۔چین اور ملائیشیا کے درمیان تعاون میں یہ تیزی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی، ملکی احیا کے لئے دونوں ممالک کی نیک خواہشات اور باہمی اقتصادی فوائد کی اعلی تکمیل کی وجہ سے ہے۔اسٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس بار دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے کا جو سلسلہ طے پایا ہے وہ بڑی عملی اہمیت کا حامل ہے۔ چینی فریق نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا کو اپنے قومی...
    ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب غزہ میں رہنے کے بجائے جہنم میں رہنا پسند کروں گا، کیوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بہت منظم نسل کشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں طویل عرصے تک کام کرنے والے ایمرجنسی میڈیسن کے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا ہے کہ الاہلی اسپتال پر حملہ شمالی غزہ میں کسی بھی ایسے شخص کے لیے سزائے موت ہے جسے شدید چوٹ یا صدمہ پہنچا ہو یا سرجری کی ضرورت ہو۔ الجزیرہ کے مطابق ناروے کے شہر ٹرمسو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے کہا کہ وہ اس ہسپتال کو اچھی طرح جانتے ہیں اور انہوں نے اسے شمالی غزہ میں ایک بہت...
    معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر بہتر طریقے سے نظر رکھ سکیں گے۔ اس فیچر کی بدولت نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ والدین کے کنٹرول اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ ہوگا، یہ نئے کنٹرولز اور ویلنیس ٹولز ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی اور اسکرین ٹائم کی ذمہ دارانہ حدود کے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔ 1) ٹائم اَوے شیڈولنگ : اس فیچر کے ذریعے والدین اب خاص اوقات جیسے کہ اسکول کے اوقات، سونے کا وقت یا ویک اینڈز کے دوران بچوں کے ٹک...