پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں 2025 اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں شرکت کی اور مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا۔
یہ چیلنج عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا جس میں ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔
اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے پر ایوارڈ دیا گیا۔
ترجمان پاکستانی سفار ت خانہ کے مطابق ایوارڈ قدرتی آفات کا ابتدائی وارننگ الرٹس نظام متعارف کروانے پر دیا گیا، فلپائن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے پاکستانی ٹیموں کے لیے اپنی رہائش گاہ پر دعوت کا اہتمام کیا۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی سطح پر پہچان قوم کےلیے فخر کا باعث ہے، یہ عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کے
پڑھیں:
سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل، سکھر کے طلبہ نے تاریخ رقم کردی
سکھر میں 3 ہزار سے زیادہ طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
بدھ کو سکھر میں 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔
پبلک اسکول سکھر میں 3,080 طلباء نے مل کر انسانی پاکستانی قومی پرچم تشکیل دیا
سکھر سے محمد اطہر اللہ کی رپورٹ#Pakistan #IndependenceDay #Sukkur #HumanFlag #PublicSchoolSukkur #14August #PakistanNews #JashneAzadi #MuhammadAtharullah #Patriotism pic.twitter.com/lBx5Rd4buN
— APP (@appcsocialmedia) August 13, 2025
یہ تقریب سکھر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، جس میں پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔
کئی روز کی محنت اور ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ یہ تاریخی انسانی پرچم مکمل کیا۔
تقریب میں شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور قومی یکجہتی، پاکستان کی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر قربانی کا عہد بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں پاکستانی قوم آج جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی ماڈل جشن آزادی پاکستان سبز ہلالی پرچم سکھر طلبہ نیا ریکارڈ قائم وی نیوز