بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جولائی 2025 کو اپنے گھر پر معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔
جج نے پاکپتن صدر پولیس کو یہ حکم دیا کہ وہ موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرکے 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ مقدمہ صدر پولیس اسٹیشن میں اس وقت درج کیا گیا تھا، موسیٰ نے 18 سالہ ملازم علی بہادر پر اجازت کے بغیر کمرے سے چادریں اتارنے پر غصے میں فائرنگ کردی تھی۔
بعد ازاں پولیس کو کال کی گئی، جس پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، انہیں حراست میں لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی؛ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشدوں کی گرفتاری کا حکم، ٹاسک فورس قائم
راولپنڈی:پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنےکے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مذکورہ ٹاسک فورس روانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور ہدایت کی گئی ہے کہ ٹاسک فورس میں شامل پولیس ملازمین کو اضافی ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائے۔
ٹاسک فورس میں شامل افسران کو روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلی حکام کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹاسک فورس تھانہ پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ، تھانہ صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور نصیرآباد میں قائم کی گئی ہے۔
تھانوں کی سطح پر قائم ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو سونپ دی گئی ہے، ہر تھانے کی ٹاسک فورس میں 4 ممبران ہوں گے، ٹاسک فورس کو تھانہ کے ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف سیکیورٹی برانچ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔
مذکورہ ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔