انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 میں پاکستانی فاسٹ بولر کا سامنا کرنے پر مسرت اور جوش کا اظہار کیا ہے۔ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلنگز نے شاہین شاہ آفریدی کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات کو سراہا کہ بی بی ایل جیسے مقابلے میں ایسے کھلاڑی کی موجودگی خود ٹورنامنٹ کے معیار کو بڑھاتی ہے۔انگلینڈ کرکٹر بلنگز کا کہنا تھا کہ وہ شاہین سے میدان میں ٹکرانے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نہ صرف ایک بہترین حریف ہیں بلکہ وہ ان کے قریبی دوست بھی ہیں، اس لیے بی بی ایل میں ان کے خلاف مقابلے دلچسپ اور دوستانہ ماحول میں ہوں گے۔سیم بلنگز نے حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ پر گفتگو کے دوران پاکستانی بیٹر بابراعظم کی بھی تعریف کی۔بلنگز نے انہیں ’’کنگ بابراعظم‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی برسوں سے عالمی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے اور ان کی موجودگی کسی بھی لیگ کو چار چاند لگا دیتی ہے، میں بابراعظم کے خلاف کئی بار کھیل چکا لیکن اب خواہش ہے کہ ان کے مخالف کے بجائے ان کے ساتھ کھیلوں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گبر سنگھ کے لیے امجد خان کے انتخاب پر رمیش سپی کو تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

 فلم شعلے جس میں امیتابھ بچن اور دھرمندر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اپنی ریلیز کے 50 سال مکمل کر چکی ہے۔ اس یادگار موقع پر فلم کے ہدایتکار رمیش سپی نے ماضی کی کچھ باتیں یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب امجد خان کو گبّر سنگھ کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تو کئی لوگوں نے ان کی صلاحیت پر شک کیا۔

رمیش سپی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ناقدین کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے اداکاروں کے درمیان ایک ’چوہے‘ کو لا کھڑا کیا گیا ہے۔ تاہم، رمیش نے کہا کہ کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ امجد خان اپنی لاجواب اداکاری سے سب کو حیران کر دیں گے اور خود ایک بڑے اسٹار بن کر ابھریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات

دلچسپ بات یہ ہے کہ گبّر سنگھ کے کردار کے لیے رمیش سپی کی پہلی پسند ڈینی ڈینزونگپا تھے، جو یہ کردار ادا کرنے میں دلچسپی بھی رکھتے تھے۔ مگر اس وقت وہ فیروز خان کی فلم دھرماتما کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اور تاریخوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے انہوں نے شعلے چھوڑ دی، جس کے بعد امجد خان کو موقع ملا اور انہوں نے اسے اپنے کیریئر کی یادگار شروعات بنا دیا۔

ادھر مصنف جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب کہانی امیتابھ بچن اور سنجیو کمار کو سنائی گئی تو دونوں نے گبّر سنگھ کے کردار میں دلچسپی ظاہر کی، کیونکہ وہ اسے جئے اور ٹھاکر بلدیو سنگھ کے مقابلے میں زیادہ پرکشش سمجھتے تھے۔ کہانی دونوں اداکاروں کو الگ الگ سنائی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود، مصنفین (سلیم-جاوید) اور ہدایتکار رمیش سپی نے اپنے انتخاب پر قائم رہتے ہوئے امجد خان کو ہی گبّر کا کردار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم تبدیلیوں اور منفرد اختتام کیساتھ ’شعلے‘ پھر جلوہ گر ہونے کو تیار

فلم میں امیتابھ بچن کو جئے کا کردار دراصل دھرمندر کی سفارش پر ملا۔ اگر دھرمندر ان کا نام نہ دیتے تو فلم ساز اس کردار کے لیے شتروگھن سنہا کو لینے کا ارادہ رکھتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیتابھ بچن بالی ووڈ فلم شعلے

متعلقہ مضامین

  • گبر سنگھ کے لیے امجد خان کے انتخاب پر رمیش سپی کو تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟
  • رافیل سمیت بھارتی طیارے گرانے والے شاہین پہلی بار منظر عام پر آگئے
  • اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلیے دفن کرنے کا منصوبہ
  • پاکستان سے شکست، مودی اپنی قوم کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا رہا ہے، سعید غنی
  • وزیر اعظم کی بھارت کا ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے شاہین کی خصوصی پذیرائی
  • اسرائیل کی نئی چال؛ فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلیے دفن کرنے کا منصوبہ
  • امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر
  • پاکستان اور ترکیہ لازم و ملزوم ہیں،ترک پارلیمانی رہنما علی شاہین کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
  • معرکۂ حق یوم آزادی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا وطن عزیز کیلیے تجدیدِ عہد وفا