عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا گیا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر،کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی، البتہ رپورٹ میں  پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی پرسبسڈی کے خاتمے، ٹیرف کے معمول پر آنے سے دباو بڑھے گا، علاقائی کشیدگی بھی خطے کی معاشی ترقی کو متاثرکرسکتی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ ہے ، پاکستان میں سیلاب کے ان منفی اثرات کی شدت تاحال غیر یقینی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف رپورٹ پاکستان میں رپورٹ میں

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا انتباہ: حالیہ سیلاب سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کے باعث معیشت کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار سست، مہنگائی میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ کا توازن متاثر ہونے کا امکان ہے۔ رواں سال شرحِ نمو 4.2 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 3.6 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مہنگائی بھی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی میں سیلاب کے ممکنہ اثرات اندازوں سے زیادہ گہرے ہو سکتے ہیں، تاہم معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو 2030 تک شرحِ نمو 4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ ادارے نے بجلی پر سبسڈی کے خاتمے اور ٹیرف میں معمول کے اضافے کو بھی مہنگائی بڑھنے کی ایک ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور مالیاتی بہتری کو سراہتے ہوئے تسلیم کیا گیا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود معیشت کو استحکام کی جانب لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پائیدار معاشی ترقی کیلیے آجر خواتین کو با اختیار بنانا اہم ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
  • معاشی اصلاحات کا تسلسل: آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو میں بہتری کی پیشگوئی کردی
  • پاکستان میں سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ
  • پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
  • آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف
  • آئی ایم ایف کا انتباہ: حالیہ سیلاب سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ
  • پائیدار معاشی ترقی کیلیے آجر خواتین کو بااختیار بنانا بے حد اہم ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
  • حکومت کا توجہ طویل المدتی معاشی استحکام پر ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • واشنگٹن میں پاکستانی اور ترک وزرائے خزانہ کی ملاقات، پاکستان میں معاشی اصلاحات پر گفتگو