پاکستان میں سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بتایا کہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4.
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں شدید سیلاب کے باعث معاشی شرح نمو، مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ اندازوں سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے، سیلاب کے ان منفی اثرات کی شدت تاحال غیر یقینی ہے البتہ معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے نتیجے میں اگلے پانچ سال یعنی 2030 تک معاشی شرح نمو بڑھ کر 4.5 فیصد ہو جائے گی۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں سال مہنگائی بھی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، بجلی پر سبسڈی کے خاتمے اور ٹیرف کے معمول پر آنے سے بھی دباؤ بڑھے گا۔ جبکہ رپورٹ میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سیلاب کے کا خدشہ
پڑھیں:
چین کا نیا 5 سالہ منصوبہ: معیشت اور ٹیکنالوجی کے سنگم پر اہم فیصلے متوقع
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے آئندہ 5 سالہ منصوبے کی تیاری کے لیے اجلاس شروع کر دیا ہے، جس میں ملک کی معاشی پالیسی اور ترقی کی سمت طے کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
معاشی ماہرین کے مطابق چین کو اس وقت گھریلو کھپت بڑھانے اور ساتھ ہی امریکا کے ساتھ ہائی ٹیک مقابلے میں آگے رہنے کا دوہرا چیلنج درپیش ہے۔ حکومت کی ترجیح سیمیکنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، اور جدید صنعتوں میں خود کفالت حاصل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: عظیم دیوار چین پر پہلا پاک چین فیشن شو، دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کی نئی علامت
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محدود مالی وسائل کے باعث بیجنگ فی الحال صنعتی ترقی پر زیادہ توجہ دے گا، جبکہ صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات بتدریج کیے جائیں گے۔ نیا منصوبہ 23 اکتوبر کو متوقع طور پر جاری کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین کمیونسٹ پارٹی نیا 5 سالہ منصوبہ