اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، وہ کہاں ہے؟ ، جس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ابھی انکوائری چل رہی ہے۔ رپورٹ جمع کروانے سے متعلق نہیں بتایا گیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے جو انکوائری کر رہی ہے، اس کی تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔
سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئیں ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تفصیلی رپورٹ علیمہ خان کی ایف آئی اے
پڑھیں:
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا
اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے تحریری حکم جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف کبھی بھی جھوٹی گواہی نہیں دوں گا، مرزا شہزاد اکبر
بریکنگ نیوز: مرزا شہزاد اکبر کو مئی میں کیے یوٹیوب وی لاگ اور ایکس پوسٹ پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے جولائی 2025 میں درج مقدمہ میں اشتہاری قرار دیدیا گیا، اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہزاد اکبر کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے pic.twitter.com/e560gS4HCX
— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) December 5, 2025
مرزا شہزاد اکبر کے خلاف متنازع ٹویٹر بیانات پر مقدمہ درج ہے، اور اس کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔ مقدمہ این سی سی آئی اے نے جولائی 2025 میں درج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پی ٹی آئی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ مرزا شہزاد اکبر