بھارتی وزیرکامسلمانوں کو نمک حرام کہنے پر تنازع کھڑا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وہ نمک حراموںکے ووٹ لینا نہیں چاہتے، بھارتی وزیرکابیان سوشل میڈیا پر وائرل
جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا اسے پاکستان بھیج دیا جائیگا،گری راج سنگھ کا خطاب
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے مسلمانوں کو نمک حرام کہنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔بی جے پی کے سینیٔر رہنما اور وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے بہار کے ضلع ارول میں 18 اکتوبر کو ایک جلسے کے دوران اپنے خطاب میں مسلمانوں کے حوالے سے کہا کہ وہ ’نمک حراموں‘ کے ووٹ لینا نہیں چاہتے، ان کا یہ بیان اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔وائرل ویڈیو میں گری راج سنگھ نے اقلیتی برادری کے افراد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے، حالانکہ انہیں مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر ان کی ایک عالم دین سے گفتگو ہوئی، ’میں نے ان سے پوچھا کہ کیا تمہیں آیوشمان کارڈ ملا؟ انہوں نے کہا ہاں، میں نے پوچھا کہ کیا ہندوؤں اور مسلمانوں میں کوئی امتیاز کیا گیا؟ انہوں نے کہا نہیں۔ پھر میں نے پوچھا کہ کیا آپ نے مجھے ووٹ دیا؟ انہوں نے کہا ہاں، جب میں نے کہا اللہ کی قسم کھاؤ تو انہوں نے کہا کہ نہیں، ووٹ نہیں دیا‘۔گری راج سنگھ نے مزید کہا کہ جو احسان نہیں مانتے وہ ’نمک حرام‘ کہلاتے ہیں۔ ’میں نے صاف کہا کہ ہمیں نمک حراموں کے ووٹ درکار نہیں‘۔بھارتی وزیر کے بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مرتنجے تیواری نے الزام لگایا کہ وفاقی وزیر جان بوجھ کر مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’جب بھی کسی ریاست میں الیکشن ہوتے ہیں، بی جے پی لیڈر ہندو-مسلم کارڈ کھیلتے ہیں۔ وہ اس سے آگے سوچ ہی نہیں سکتے۔ یہ وہی لیڈر ہیں جنہوں نے پہلے کہا تھا کہ جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا اسے پاکستان بھیج دیا جائے گا۔ بی جے پی پچھلے 11 سال سے اقتدار میں ہے، کیا انہوں نے کسی کو پاکستان بھیجا؟‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بہار کے عوام ایسے رہنماؤں سے تنگ آ چکے ہیں، جو تلواریں بانٹنے کی سیاست کرتے ہیں‘۔پورنیہ سے رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بھی گری راج سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بی جے پی لیڈر کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ آزادی کی جدوجہد میں غدار کون تھے‘۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا گری راج سنگھ ووٹ نہیں بی جے پی کہا کہ
پڑھیں:
روسی تیل خریدا تو بھاری محصولات برقرار رہیں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر عائد بھاری محصولات(Massive Tariffs) برقرار رہیں گے۔
ٹرمپ نے ائیر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کی، انہوں نے کہا کہ وہ روسی تیل نہیں خریدیں گے۔ تاہم، بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں ایسی کسی گفتگو کا علم نہیں۔
مزید پڑھیں:امریکا میں ‘نو کنگز’ احتجاج: ٹرمپ نے خود کو بادشاہ بناکر مظاہرین پر گندگی گرانے والی ویڈیو شیئر کر دی
ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ یہ کہنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے، لیکن پھر وہ بھاری محصولات ادا کرتے رہیں گے، اور وہ ایسا نہیں چاہیں گے۔ روسی تیل پر امریکی اعتراضات روس یوکرین جنگ سے جڑے ہیں، کیونکہ تیل کی آمدنی سے روس اپنی جنگی مہم چلاتا ہے۔
بھارت روس سے سستا تیل خرید رہا ہے، اور اس وقت وہ روسی سمندری تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ امریکا کے مطابق بھارت نے تیل کی درآمد آدھی کر دی ہے، لیکن بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی واضح کمی نظر نہیں آ رہی۔
مزید پڑھیں:منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا دعویٰ
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں بھارت کی روسی تیل کی درآمد 20 فیصد بڑھ کر 1.9 ملین بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرمپ