بی جے پی کے ارکان یہ دعویٰ کرتے رہے کہ آر جے ڈی کے غنڈوں نے انہیں یرغمال بنالیا ہے، تاہم وہ وزیر داخلہ امت شاہ اور بہار کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان کیساتھ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سمیت بی جے پی لیڈروں کے دباؤ اور دھمکیوں کی وجہ سے جن سوراج پارٹی کے تین امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لئے ہیں۔ یہ الزام جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے لگایا ہے۔ انہوں نے دارالحکومت کے شیخ پورہ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بی جے پی پر حملہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے امیدوار کے ساتھ مرکزی وزیر کی تصویر بھی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ڈر کے مارے ایسا کر رہی ہے۔ پرشانت کشور نے کہا کہ دانا پور، گوپال گنج اور برہما پور کے امیدواروں نے خوف کی وجہ سے اپنے نام واپس لے لئے، لیکن 240 امیدوار ڈٹے ہوئے ہیں، ہم بی جے پی کو ہرائیں گے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں چاہے وہ کتنی ہی دھمکیاں دیں، ہم بی جے پی کے دانت کَھٹّے کر دیں گے۔

پرشانت کشور نے یہ بھی کہا کہ جن سوراج کو ووٹ کاٹنے والی پارٹی کہنے والی بی جے پی کو اب سب سے زیادہ ڈر جن سوراج سے ہی لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داناپور کے امیدوار اکھلیش کمار عرف مٹور شاہ نے ریاستی صدر منوج بھارتی سے انتخابی نشان قبول کیا لیکن اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے نہیں آئے۔ بی جے پی کے ارکان یہ دعویٰ کرتے رہے کہ آر جے ڈی کے غنڈوں نے انہیں یرغمال بنالیا ہے، تاہم وہ وزیر داخلہ امت شاہ اور بہار کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان کے ساتھ تھے، ہم الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کریں گے۔ پرشانت کشور نے بکسر سے برہما پور کے امیدوار ڈاکٹر ستیہ پرکاش تیواری کی دھرمیندر پردھان کے ساتھ ایک تصویر جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ ستیہ پرکاش تیواری ایک نامور ڈاکٹر ہیں اور پٹنہ میں ایک بڑا اسپتال چلاتے ہیں۔ انہوں نے امیدوار بننے کے بعد تین دن تک انتخابی مہم چلائی۔ کل صبح اچانک انہوں نے اپنی امیدواری واپس لے لی۔ ان کی تصویر دھرمیندر پردھان کے ساتھ ان کے گھر کی ہے۔ اسی طرح گوپال گنج کے ممتاز ڈاکٹر اور ہمارے امیدوار ڈاکٹر ششی شیکھر سنہا کا معاملہ بھی تشویشناک ہے۔ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر نے ان سے رابطہ کیا اور ان پر دباؤ ڈالا۔ ڈاکٹر سنہا نے انہیں فون کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔ دو گھنٹے بعد انہوں نے اپنی امیدواری واپس لے لی۔ پرشانت کشور نے کہا کہ ان کی جانکاری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن سوراج کے 14 امیدواروں کو کئی طرح سے ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔ کمہار سے ہمارے امیدوار پروفیسر کے سی سنہا کو بھی کافی دباؤ کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دھرمیندر پردھان بی جے پی کے نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ واپس لے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان