اسلام آباد ( نیوزڈیسک) بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوگئے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیئے گئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔

حتمی نیتجے کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ کے ساتھ سیکرٹری بار منتخب ہوگئے۔

بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے نائب صدر سندھ کی نشست پر ملک خوشحال خان اعوان منتخب ہوئے ہیں۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی سائرہ خالد راجپوت 2049 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے سردار طارق حسین 1835 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عاصمہ جہانگیر گروپ کے پر عاصمہ جہانگیر گروپ

پڑھیں:

پنجاب بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنے امیدوار نہیں لاسکے گی کیونکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے۔آزاد منتخب ہونے کی صورت میں امیدوار تحریک انصاف جوائن بھی نہیں کرسکیں گے، نئے قانون کے تحت منتخب کونسلرز کا 30 دن میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا لازم ہے، پی ٹی آئی حمایتی کامیاب امیدوار کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہیں کرسکے گی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں 19 ماہ سے زیر التوا ہے، پی ٹی آئی وکلا نے انٹراپارٹی کیس کا تصفیہ کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث 19 ماہ گزرنے کے باوجود کیس کا فیصلہ نہ ہو سکا۔لاہور ہائیکورٹ میں سٹے کے باعث کمیشن نے سماعت روک رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ بار الیکشن: حتمی نتائج جاری، عاصمہ جہانگیر گروپ کی اکثریت منتخب
  • اسلام آباد: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کےآفیشل نتائج جاری
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب
  • آل حیدرآباد آئرن اسٹیل ایسوسی ایشن کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
  • چینی بحران کی رپورٹ جاری، ذمہ دار شوگر ملز ایسوسی ایشن قرار
  • خیبرپختونخواضمنی بلدیاتی انتخابات؛ چیئرمین کی نشست پر 2آزاد امیدوار کامیاب
  • پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم 2026 کی میزبانی جیت لی
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ
  • کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں