جاپان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیوز) میں 237 ووٹ اور ایوانِ بالا (ہاؤس آف کونسلرز) میں 125 ووٹ حاصل کیے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان کی پارلیمنٹ نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔سانائے تاکائیچی نے پارلیمانی ووٹنگ میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے جاپان کی 104ویں وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیوز) میں 237 ووٹ اور ایوانِ بالا (ہاؤس آف کونسلرز) میں 125 ووٹ حاصل کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام باضابطہ طور پر وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ماہرین کے مطابق ان کی کامیابی جاپان کی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے، جو ملک کی روایتی سیاسی فضا میں ایک تاریخی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق جاپان کی ہاؤس آف
پڑھیں:
جاپان میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا انتخاب صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے، آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سَنائے تاکائچی کو انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم سَنائے تاکائچی کو انتخاب پر مبارکباد
سَنائے تاکائچی کا انتخاب جاپان کی سیاسی تاریخ میں سنگِ میل ہے: صدر آصف علی زرداری
یہ جاپان میں جمہوری روایات اور صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے: صدر زرداری
جاپان نے پہلی خاتون…
— PPP (@MediaCellPPP) October 21, 2025
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ سَنائے تاکائچی کا انتخاب جاپان کی سیاسی تاریخ میں سنگِ میل ہے۔ یہ جاپان میں جمہوری روایات اور صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہاکہ جاپان نے پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کرکے تاریخ رقم کی، پاکستان نے قریباً 4 دہائیاں قبل بینظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب کیا تھا۔
صدر مملکت نے وزیراعظم سَنائے تاکائچی کی قیادت میں جاپان کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری جاپانی وزیراعظم صدر مملکت مبارکباد وی نیوز