سہیل آفریدی خود اسلام آباد پر چڑھائی کرچکے، ان پر شکوک و شبہات بلاجواز نہیں، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حالیہ طرز عمل اور بیانات پر اٹھنے والے شکوک و شبہات بلاجواز نہیں ہیں، کیونکہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے پی ٹی آئی کے دستے کی قیادت خود سہیل آفریدی کر چکے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسلام آباد پر حملہ آور گروہ کی سربراہی کے شواہد موجود ہیں اور اسی بنیاد پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر سوالات اٹھائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں
ان کے بقول سہیل آفریدی نے اپنی تقاریر میں آئین یا قانون کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا اور نہ ہی اب تک صوبے کی ترقی یا عوامی فلاح کے حوالے سے کوئی جامع منصوبہ پیش کیا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے غیر سنجیدہ رویے کا جواب وہی خود دے سکتے ہیں۔ اگر صوبائی حکومت کسی جرگے کے انعقاد کا فیصلہ کر رہی ہے تو وفاق کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو گاڑیاں صوبے کے حوالے کرنے سے قبل صوبائی انتظامیہ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
عمران خان سے سہیل آفریدی کی ملاقات کے معاملے پر رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ جیل میں قید کسی سیاسی رہنما سے پارٹی کارکنوں کی ملاقات کرائی جائے؟ اگر عدالت اس حوالے سے ہدایت دے گی تو حکومت اجازت دے دے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کسی مدرسے یا مسجد کے خلاف کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں، آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بھی پارلیمنٹ نے تشکیل دیا ہے، لہٰذا اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں، اور اگر جرگے میں کوئی مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو اس کے نتائج وفاقی حکومت تک پہنچائے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد چڑھائی رانا ثنااللہ سہیل آفریدی عمران خان مشیر وزیراعظم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد چڑھائی رانا ثنااللہ سہیل ا فریدی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز رانا ثنااللہ نے ثنااللہ نے کہ سہیل ا فریدی
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔