شاہین آفریدی توقعات پر ضرور پورا اتریں گے: ثمین رانا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے شاہین آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اپنی قائدانہ صلاحیتیں پی ایس ایل میں ثابت کرچکے ہیں۔
سی او او ثمین رانا کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی توقعات پر ضرور پورا اتریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز میں قیادت کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہین آفریدی
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی: کورم پورا نہ ہونے پر اظہار برہمی، ایک اجلاس پر 5 کروڑ خرچ آتا ہے، کچھ خیال کریں: سپیکر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسمبلی اجلاس پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع کرایا تاہم کورم تب بھی پورا نہ ہو سکا۔ سپیکر ملک احمد خان کورم پورا نہ ہونے پر حکومتی بنچوں سے نالاں نظر آئے اور کہا کہ ایک نشست پر پانچ کروڑ روپے خرچ آتا ہے اور ارکان کی دلچسپی کی حالت یہ ہے کہ کوئی ایوان میں نہیں آتا۔ یہ اجلاس حکومت نے بلایا ہے یہ قومی خزانے سے ظلم ہے، ارکان اسمبلی کی تنخواہیں چھ چھ سات سات لاکھ روپے ہیں، درخواست کرتا ہوں کہ عوام کا نہیں تو قومی خزانہ کا ہی خیال کر لیں، پانچ کروڑ روپے ایک اجلاس پر خرچ آ رہا ہے کچھ خیال کریں، اجلاس تین تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہونا افسوسناک ہے۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد خان نے کہا کہ اجلاس جلد اور وقت پر شروع کیا جائے، ہم کوئی تیسری کلاس کے سکول کے بچے ہیں جو ادھر بیٹھے رہیں؟ کوئی وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری ایوان میں ہی موجود نہیں، یہ ایوان چلانے کا کوئی طریقہ نہیں جواب میں وزیر قانون رانا محمد اقبال نے کہا کہ تھوڑا وقت دیدیں شاید ہمارے دور سے آنیوالے ساتھی پہنچ جائیں، چیف وہپ مسلم لیگ ن رانا ارشد نے کہا کہ ایوان میں سو کے قریب ممبران موجود ہیں، کچھ دیر میں دونوں جانب کے ارکان ایوان میں پہنچ جائیں گے۔ تین گھنٹے تاخیر سے اجلاس شروع ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی حکومتی ارکان پر برس پڑے اور کہا کہ یہ اجلاس حکومت نے بلایا ہے انہیں اپنے ارکان کی حاضری یقینی بنانا چاہیے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا گزشتہ دو روز سے انتہائی غلط روایت چل رہی ہے، وقفہ سوالات سے پہلے کورم کی نشاندہی ہوجاتی ہے، کبھی بھی ایسا نہیں ہوا،درخواست کرتا ہوں کہ وقفہ سوالات سے پہلے کورم کی نشاندہی مت کی جائے،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان کے تمام ارکان کو پارلیمانی کیلنڈر دینے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ تین سو اکہتر کا ایوان ہے ہر رکن کو پارلیمانی کیلنڈر سے آگاہ ہونا چاہیے۔اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہر صوبائی اسمبلی ممبر جیل کی انسپکشن کرسکتا ہے لیکن ہمیں ہمارے لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہمیں درخواست دینے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، آپ اسمبلی میں گپیں مارکر زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے، سرکاری سکولوں کے بجائے پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے۔ انیس سے اکیسویں گریڈ تک افسران کی مراعات میں کٹ لگائیں، صوبہ میں ان مراعات کو محکمہ ایجوکیشن پر خرچ کریں، جواب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ میں سپرمین نہیں اپنی جانب سے محکمہ تعلیم میں بہتر ی کی کوشش کررہا ہوں،تعلیم میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،23 لاکھ پچاس ہزار بچے سرکاری سکولوں میں داخلہ ہوئے،سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ تو صاحب ثروت انسان ہیں آپ تنخواہ عطیہ کر سکتے ہیں، پرائیویٹ سکولز سسٹم بیکن ہاؤسز، امریکن سکولز ہیں ایک بچے پر ساٹھ ہزار روپے ہفتہ وار خرچ آتا ہے،تمام صوبوں کے حکومتی سکولوں میں 87 ڈالرز 97فیصد بچوں پر سالانہ خرچ ہوتا ہے،دوران اجلاس حکومتی رکن اسمبلی صلاح الدین کھوسہ کی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات پر تنقیدی اور جملہ بازی سے ایوان کشت زعفران بن گیا۔ سپیکر نے کہا کہ اپوزیشن ممبر کو بات کرنے کی اجازت اس لئے دی کیونکہ وقفہ سوالات میں ان کانام درج تھا،وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ آئندہ تین ماہ میں ہائرایجوکیشن میں دس بچوں کے پاس ایک کمپوٹر ہوگا، تمام ہائرسکول جن کی تعداد نو ہزار ہے اگلے سکولز میں جدید لیبز بنانے جا رہے ہیں،گریڈ نو میں پچاس ہزار بچیاں میٹرک میں اے آئی کمپیوٹر پڑھ رہی ہیں،سپیکر کا کہناتھا کہ 2035ء تک نوجوان کی تعداد کل آبادی سے 70 فیصد ہوجائے گا،نوجوان جو ستر فیصد سے اب بڑھ جائے گی تو اس میں سے ڈھائی کروڑ نوجوان سکولوں سے باہر ہیں،اے آئی کا کوئی افسانہ سرکاری سکولوں میں نہیں ہے، اس موقع پر اپوزیشن رکن شیخ امتیاز نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی، کورم پورا نہ ہونے پرسپیکر نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا،یوں دوسرے روز بھی حکومت کا اپنا طلب کردہ اجلاس کورم کی نذر ہوگیا اور سپیکر نے اجلاس آج بروز جمعہ5 دسمبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔