پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، یہ سیریز 4 نومبر سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اب تک 66 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ وہ 32 ٹیسٹ میچوں میں 120 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کی قیادت کی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی ون ڈے ٹیم

پڑھیں:

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن کُوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم پانچ نومبر کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان اپنے دونوں گروپ میچز جمعہ، سات نومبر کو کھیلے گا۔#PCB #HongKongSixes

— Nawaz Gohar (@nawazgohar1) October 21, 2025

ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 3،3 ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کو پول سی میں رکھا گیا ہے، اور قومی ٹیم اپنے گروپ کے تمام میچز جمعہ 7 نومبر کو کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 5 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم اسکواڈ:

پاکستان کے اسکواڈ میں عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نفی، معاز صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی کپتان مقرر ہانگ کانگ سکسز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر
  • شاہین آفریدی توقعات پر ضرور پورا اتریں گے: ثمین رانا
  • کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟
  • ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’
  • شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
  • شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
  • شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
  • فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
  • محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی