تمام اکائیاں سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں‘ شہریار آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی( آن لائن) سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام اکائیاں سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کو عزت دیں اور سب کی بات سنیں اس سے ماحول بھی بہتر ہوگا اور پاکستان کے مسائل بھی حل ہوں گے۔انہوں نے کہا
کہ ریاست ماں ہوتی ہے تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی بھی فیصلہ اس کو ویلکم کرنا چاہیے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائل کو پہلی دفعہ نمائندگی اس سطح پر ملی ہے جو کہ خوش آئند ہے اس سے پاکستان کی بنیادوں اور مستقبل کو فائدہ ہو گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہریار آفریدی
پڑھیں:
پاکستان جلد ہی 3 ڈسکوز کی نجکاری کرے گا،اویس لغاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-08-2
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کی نجکاری کے لیے بین الاقوامی نجی شعبے کے بااعتماد اور تجربہ کار سرمایہ کاروں کی شرکت کا منتظر ہے۔ اس سلسلے میں وسیع تجربہ رکھنے والی ترکی کی کمپنیوں کی شمولیت نہایت اہم ہے۔