2025-05-07@23:21:30 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«ہاکس بے»:
کراچی: ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 22 کے قریب منگل کو دوپہر کو نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان تیراک کی لاش بدھ کی صبح فجر کے وقت منوڑہ گیٹ کے قریب سمندر سے مل گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، نوجوان کی شناخت 18 سالہ مزمل ولد جمیل کے نام سے کی گئی جو ماڑی پور ہاکس بے کے قریب یونس آباد کا رہائشی تھا جکہ وہ ہاکس بے پر لائف گارڈ کا کام کرتا تھا۔ منگل کو وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کی پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک کیا ہوا کہ اس نے تیرنا بند کر...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 مئی 2025)سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمد گی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت منظورکرلی، عدالت کا ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی سمیت دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ساحر کو گرفتار ہوئے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا،...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کو طلب کرلیا اور موقع پر ہی ضابطے کی کارروائی کے بعد ملنے والی انسانی ہڈیاں ایدھی سرد خانے منتقل کر دیں ۔(جاری ہے) پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع چرواہے نے دی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ قریبی قبرستان سے کسی جانور نے قبر سے کچھ انسانی ہڈیاں نکالی ہوں۔ تاہم ،اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے حالیہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی حکومت بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور...
نئی دہلی: بھارت کے مقدس مہاکمبھ میلے کے دوران گنگا دریا کا پانی انتہائی آلودہ اور زہریلا ثابت ہوا، جس سے لاکھوں ہندو یاتریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 50 کروڑ سے زائد یاتریوں نے گنگا میں ڈبکی لگا کر مذہبی فریضہ ادا کیا، لیکن مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کی رپورٹ کے مطابق، یہ پانی نہانے کے بھی قابل نہیں تھا۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گنگا کے پانی میں بی او ڈی (BOD) کی سطح 5.29 ملی گرام فی لیٹر تک پہنچ چکی تھی، جو خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ فیکل کولیفورم بیکٹیریا (FCB) کی مقدار 49,000 MPN فی 100 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جو نہانے کے لیے...
بمبئی (نیوزڈیسک)بھارت کے مشہور مذہبی شخصیت، اور مہا کمبھ میلے کے بابا ابھے سنگھ، جنہیں ’آئی آئی ٹی بابا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے غیر متوقع دعویٰ کر دیا۔ یاد رہے کہ 23 فروری کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ تاہم، اس اہم میچ سے قبل بابا ابھے سنگھ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار بھارت، پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا۔ بھارتی میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابا کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’چاہے ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑی اپنی پوری طاقت جھونک دیں، تب بھی پاکستان ہی جیتے گا۔ میں...
برطانیہ اور ڈنمارک کی مشترکہ تخلیق گریو ہاک ایئر ڈیفنس نظام اب روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا نیا ہتھیار ہو گا۔ یہ سسٹم کسی عام شپنگ کنٹینرز میں یوکرین پہنچایا جاسکتا ہے، جسے یوکرین میں پہلے سے موجود ہتھیارو ں کے ساتھ منسلک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ نظام مختصر فاصلے پر مارکرنے والے سویت آر 73 اور اے اے11 میزائلوں سے 32 کلومیٹر دور کے فضائی اہداف کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ برطانوی ادارے برٹش فورسز براڈ کاسٹنگ کے مطابق اس وقت جب یوکرین پر روسی بم باری جاری ہے، وہاں گریو ہاک نظام یوکرین کو اس کے شہروں میں موجود افواج اور ضروری وسائل کے دفاع میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری 2025)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے قرار دیا کہ گرفتار کارکنوں کو مزید حراست میں رکھنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں،قائم مقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے ضمانتیں منظور کیں، وکیل علی بخاری، بابر اعوان اور مرتضی طوری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 120 سے زائد گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو بیان حلفی پولیس سٹیشن میں دینے کا حکم...
بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی 16 سالہ مونا لیزا بھونسلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب مختلف ایونٹس میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔ مونا لیزا نے حال ہی میں کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ انہوں نے ملیالم زبان میں کہا ‘نمستے کیرالہ، کیا آپ سب خیریت سے ہیں؟’، جس سے ہجوم میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ View this post on Instagram A post shared by monalisha Bhosle???? (@monalisa__bhosle) بھارتی میڈیا کے مطابق مونا لیزا بھونسلے کو ایونٹ کے لیے 15 لاکھ روپے کی خطیر...
مہاکمبھ میلے کی سینسیشن مونالیزا بھوسلے کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مونا لیزا نے کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شاندار شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ A post common by monalisha Bhosle???? (@monalisa__bhosle) 14 فروری کو مونالیزا نے پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کیا اور کیرالا کے شہر کوزیکوڈ پہنچیں۔ انہوں نے اپنے اس تجربے کو ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا، جس میں وہ ہوائی جہاز میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’پہلی بار فلائٹ میں بیٹھی ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔...
بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔ بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرواتے...
یہ ہیلی کاپٹر افغان فوج کے پائلٹس نے 2021ء میں طالبان سے بچا کر ازبکستان پہنچا دیئے تھے۔ تاشقند میں امریکی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ان 7 ہیلی کاپٹروں کو حاصل کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق افغان حکومت کے دور کے 7 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ازبکستان نے امریکہ کے حوالے کر دیئے۔ یہ ہیلی کاپٹر افغان فوج کے پائلٹس نے 2021ء میں طالبان سے بچا کر ازبکستان پہنچا دیئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کابل نے مطالبہ کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر افغانستان واپس بھیجے جائیں، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان پر زور دیا کہ وہ امریکی ہتھیار واشنگٹن کو واپس کریں۔ امریکا نے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد طالبان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہاہوکر ایبٹ آبادمیں اپنی رہائش گاہ پرپہنچ گئے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی گزشتہ روز ضمانت منظور کی تھی۔ الحمداللہ اعظم سواتی صاحب رہا ہو گئے ہے ابھی گھر پہنچ گئے ہے pic.twitter.com/XajW5zbBPD — Shah Gee (@snpointpk) February 3, 2025
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) دنیا بھر میں بڑھتے گرم و خشک موسموں کے باعث جنگلاتی آگ کے واقعات میں تیزی آرہی ہے۔ یہ سطور لکھے جانے تک لاس اینجلس میں کچھ جگہوں پر از سر نو آگ بھڑک چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق دو ہفتے قبل لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ شدید خشک موسم کے باعث لگی اور تیز رفتار سانتا اینا سمندری ہواؤں نے اسے ایک بڑے رقبے پر پھیلا دیا۔ ’کلائیمیٹ چینج انڈیکیٹر‘ امریکہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہر برس دنیا بھر میں تقریباً 70 ہزار جنگلاتی آگ کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر واقعات میں آگ ماحولیاتی تبدیلیوں اور انسانی غیر ذمہ...
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ریگن انٹرنینشل ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر دوران پرواز تصادم کے بعد قریبی دریا میں جاگرے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بدھ کی رات پیش آنے والے اس حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ’دریائے پوٹومیک‘ سے اب تک 20 لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکال لیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس سے 5 کلومیٹر دور امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، درجنوں ہلاک، تحقیقات شروع امریکی میڈیا کے مطابق، مسافر طیارے سے جو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرایا وہ امریکی آرمی کا مشہور ’بلیک ہاک‘ ہیلی کاپٹر تھا جسے دنیا کا...
نریندر مودی نے بھی کمبھ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ پریاگ راج مہاکمبھ میں جو حادثہ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں 17 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے، حالانکہ سرکاری طور پر تاحال اموات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دراصل ہندو مذہب میں آج کے دن سنگم پر نہانا بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ اس موقعے پر نہانے کے لئے ہندو عقیدت مندوں کا بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ اس دوران بھیڑ میں افواہ پھیلنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ کے دوران کئی لوگوں کی...
بھارت: مہاکمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ہجوم کو کچلنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لاکھوں ہندو عقیدت مند مقدس ترین دنوں میں سے ایک پر دریا میں نہانے کے لیے پریاگ راج شہر میں مہا کمبھ میلہ میں جمع ہوئے، جہاں ایک رکاوٹ ٹوٹنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ میلے کی خصوصی ایگزیکٹو آفیسر، اکانکشا رانا کے مطابق، واقعے کے بعد متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم حکام تاحال جانی نقصان کا...
بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والا مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہے، جس کو ’وائرل مونالیزا‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mona lisa ❤️❤️❤️ (@mona_lisa_0007) مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کو ہجوم کرنا شروع...
پریاگ راج کے سنگم تت پر جاری مہا کمبھ میں زائرین کا ایک سمندر امڈ آیا ہے۔ مہا کمبھ کے آغاز کے محض 8 دنوں میں 8 کروڑ سے زائد افراد سنگم میں اشنان کر چکے ہیں۔ اس مرتبہ یہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مہا کمبھ میں آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد 40 سے 50 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مہا کمبھ میں آنے والے لوگوں کی گنتی کیسے ہوتی ہے؟ کیونکہ لاکھوں کروڑوں کی بھیڑ کو گننا ایک مشکل کام ہے۔ مہا کمبھ میں آئے عقیدت مندوں کی گنتی میں اندازے کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی طریقوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مہا کمبھ میں آئے زائرین کی گنتی...

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان لاہور میں تعینات امریکن قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز کو سوینئر پیش کررہے ہیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان لاہور میں تعینات امریکن قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز کو سوینئر پیش کررہے ہیں