وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی، جس میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے پاکستان میں شاندار خدمات پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں.

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے، دونوں ممالک زراعت اور لائیوا سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کیلئے کولڈ چین لاجسٹکس کے فروغ کیلئے پر امید ہیں.آسٹریلوی ایگریکلچر مشن کا گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ ایگری ٹریڈ میں گہرے تعاون کا عکاس ہے. پاکستان کی آسٹریلیا کیساتھ بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری میں پنجاب بھی شامل ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا احتجاج کیوں ناکام ہوا، اصل حقیقت سامنے آ گئی

سٹی42:  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے منصوبہ کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،  گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی سیاست ہماری کارکردگی سے ختم ہوگئی، ملک اس وقت مخلص اور اہل قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔ پولیس گزشتہ روز انتظار کرتی رہ گئی کوئی احتجاج کرنے نہیں آیا۔

مریم نواز نے یہ ریمارکس لاہور اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران دیئے۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں کہیں بھی پی ٹی آئی کی قیادت کی ہدایت پر کوئی احتجاج نہیں ہوا۔

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پی ٹی آئی کے پانچ اگست کو بانی کی رہائی کے لئے "احتجاج" کے پروگرام کی ناکامی کا پی ٹی آئی کے لیڈروں نے بھی اعتراف کیا ہے۔ بانی کے ولیک اور پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما سلمان اکرم راجا نے اس احتجاج میں لوگوں کے شریک نہ ہونے کا اعتراف کیا اور کہا، " کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے اس پر پارٹی اور عمران خان سے بات کروں گا۔ "
 

پی ٹی آئی کی قیادت کی اپنی احتجاج کی کال پر عوام کے توجہ نہ دینے کی وجوہاٹ کچھ بھی ہوں، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اسے اپنی اور وفاقی حکومت کی اچھی پرفارمنس کا نتیجہ قرار دیتی ہیں۔ 

صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

مریم نواز نے کہا،   کم تنخواہ والے افراد کی کہانیاں دل دہلا دیتی ہیں، ہم پورے پنجاب میں ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت گھر بنارہے ہیں، گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے سو فیصد میرٹ پر دیے گئے، دوسروں کا گھر تعمیر کرنے والے مزدور آج اپنے گھر کے مالک بن گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ عسکری قیادت ہو یا سیاسی قیادت مخلص اور اہل لوگوں کی قیادت ہے، سفارتی محاذ پر کامیابی مل رہی ہے ، معیشت بہتر ہورہی ہے ، ملک اس وقت مخلص اور اہل قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔

انٹر بینک میں مہنگا، اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

پی ٹی آئی احتجاج پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا، سی سی ڈی کے قیام کے بعد سے جرائم میں کمی آئی ہے، آئی جی کو کہا کہ کل آپ انتظار کرتے رہے کوئی احتجاج کیلیے آیا نہیں، گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی سیاست ہماری کارکردگی سے ختم ہوگئی ، فساد پھیلانے والے، آگ لگانے اور جلاؤ گھیراؤ والے کیا جانیں عوام کی خدمت کا کیا مزا ہے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات
  • مریم نواز سے نئے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعلقات، تعلیمی امور پر تبادلہ خیال
  • معرکہ حق میں بھارت کو شکست کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، عظمیٰ بخاری
  • پاکستان و امریکا کے تعلقات مضبوط اور دیرپا ہیں: مریم نواز
  • پنجاب کے عوام کو اپنی چھت، اپنا گھر مبارک ہو: مریم نواز
  • پی ٹی آئی کا احتجاج کیوں ناکام ہوا، اصل حقیقت سامنے آ گئی
  • ’پنجاب کے عوام کیلئے ہر روز خوشی کی خبر‘، مریم نواز کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں سفر
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر