پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا خیبر پختون خوا میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نیل ہاکنز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کُن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں اچانک سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔
نیل ہاکنز کا کہنا تھا کہ ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں بہادر اہلکار شہید ہوئے، مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیل ہاکنز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ قدرتی آفات انسان کے اختیار سے باہر ہیں،یہ کڑا وقت ہے، سانحات بہت تکلیف دہ اور آزمائشی ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاسانحے نے متاثرہ خاندانوں اور پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے،بلوچستان کے عوام خیبر پختونخوا کے بھائیوں بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہیں،انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کی تکلیف ہمارے لیے مشترکہ درد کی مانند ہے۔ سرفراز بگٹی نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریلیف مشن پر جانے والے بہادر اہلکار المناک حادثے کا شکار ہوئے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا گو ہیں ۔