امریکی ناظم الامور کی ملاقات، تجارتی معاہدہ تعاون کو فروغ دے گا: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تجارت، کاروبار اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی معیشت نے ایک نئے موڑ پر قدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سخت اور ضروری اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ موڈیز کی حالیہ اپ گریڈیشن مثبت نتائج کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کا بھی ذکر کیا۔ واشنگٹن میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے تعمیری ملاقاتیں کیں، تجارتی معاہدہ پاک امریکہ معاشی تعاون کا ایک نیا دور شروع کرے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ تجارتی معاہدہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے گفتگو میں کہا کہ تجارتی معاہدہ دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ امریکی کمپنیاں پاکستان میں تیل کی تلاش میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ نیٹلی بیکر نے کہا کمپنیاں سرمایہ کاری، توانائی اور معدنیات میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے ملاقات کی۔ گریگوری لوگرفو نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، انسداد دہشتگردی، بارڈر سکیورٹی اور انسداد منشیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹرمپ کی حکومت آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے مخلصانہ کاوشیں قابل تحسین ہے، امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دینا احسن اقدام ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک امریکہ تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں مدد ملے گی۔ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے مخلصانہ کاوشیں ایک بار پھر قابل تحسین قرار دی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا پاک امریکہ تعلقات میں شفافیت، باہمی اعتماد اور تعاون کا عنصر نمایاں ہے۔ امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے دہشت گرد حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور تجارتی معاہدہ پاک امریکہ محسن نقوی نے کہا
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔