ہاکس بے کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98کے قریب ایک نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا اورتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیاگیانوجوان دران علاج دم توڑگیا، متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان اورنگی ٹاون نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔ سینڈز پٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔ نوجوانوں کی جانب سے کوئی ہٹ بک نہیں کرایا گیا تھا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پوری طرح تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو پھر جنگ کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف جنگی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مئی کے تنازع کو ایک ’ٹریلر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکمل فلم نہیں تھی، ہم مستقبل کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔ نجی ٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز نئی دہلی میں دفاعی کانفرنس چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اپیندر دویدی نے کہا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم تو ابھی شروع ہی نہیں ہوئی، صرف ایک ٹریلر دکھایا گیا اور ٹریلر کے بعد سب کچھ 88 گھنٹوں میں ختم ہو گیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل کیلیے پوری طرح تیار ہیں اور اگر پاکستان ہمیں ایسا موقع دیتا ہے تو ہم انہیں بخوبی سکھانا چاہیں گے کہ ایک ذمہ دار ملک اپنے ہمسایوں کے ساتھ کیسے پیش آتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب نئی دہلی کے لال قلعے کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے، یہ 2011 کے بعد بھارتی دارالحکومت میں ہونے والا اس نوعیت کا پہلا دھماکا تھا۔