کراچی، سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے دو شہریوں کو واردات کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے جب حمزہ نامی نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو نوجوان نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے اس پر دو سے تین گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے حمزہ زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوست محفوظ رہا۔
واقعہ کے بعد ملزمان زخمی نوجوان کو چھوڑ کر لیاقت آباد فلائی اوور کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔
عینی شاہد کے مطابق ملزمان کی موٹرسائیکل پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔
ایس ایچ او عزیز آباد کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی کے باوجود اپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے چیف کمشنر کو آئی جی اسلام آباد و آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں۔
روس کی نیٹو اتحاد پر حملہ کرنے کی کوئی نیت نہیں ، پیوٹن
مزید :