سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ریسکیو کرلیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
چین کے شہر گوانگ ژی میں سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
جنوبی چین میں گزشتہ دو دنوں کے دوران یونان، گوئی ژو ، گوانگ ژی، اور حائنان میں 13 مرکزی دریا طوفان کی زد میں آئے اور ان کی پانی کی سطح انتباہی سطح سے تجاوز کر گئی۔
چین کی سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق چین میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 68 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مقامی اور صوبائی سطح پر ہزاروں امدادی کارکن ملبہ ہٹانے، سڑکوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کا کام انجام دینے کے لیے تعینات کر دیے گئے ۔
تاہم اسی سیلاب کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جہاں چین کے سیلاب زدہ علاقے گوانگ ژی میں ایک نوجوان کو ڈرامائی طور پر بچا لیا گیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
چینی میڈیا کے مطابق ایک ہیوی لفٹر ڈرون نے تیز پانی میں گھری چھت پر پھنسے ایک شخص کو تقریباً ایک منٹ کے اندر ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچادیا۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین حالیہ دنوں میں تباہ کن سیلاب سے لوگوں کو بچانے کے لیے تکنیکی طور پر جدید آلات کا استعمال کر رہا ہے، نوجوان لڑکے کو ریسکیو کرنے کے ایک ایسے ڈرون کا استعمال کیا گیا جو تقریباً سو کلو وزن اٹھاسکتا ہے۔
نوجوان کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نوجوان کو
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔