سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا 1122 شاہ فہد نے  سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ  ہماری ٹیمیں 15 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں تھیں لیکن پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا اور وقت بہت کم، جس کی وجہ سے صرف 3 لوگوں کو بچایا جا سکا، ہم نے ہیلی کاپٹر طلب نہیں کیا ، اگر پی ڈی ایم اے نے کیو ہو تو مجھے اس کا علم نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فہد کا کہناتھا کہ میں خود بھی سوات میں آیاہوں،  اور اس جگہ کا  دورہ کیا، سسٹم میں کالز کا ریکارڈ دیکھا تو  پتا چلا کہ پہلی کا 9 بج کر 49 منٹ پر آئی ہے جس کے بعد  ایمبولینس   9 بج کر 56 منٹ پر پہنچی کیونکہ  اطلاع ایسے آئی تھی کہ  ہوٹل میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، کال  آپریٹرز پر سمجھے کہ وہاں پر شائد کوئی میڈیکل ایمرجنسی ہے ،  اس لیئے ایمبولنس بھیجی گئی ، وہاں پہنچے تو پتا چلا کہ واٹر ریسکیو ہے ، تو پھر  واٹر ریسکیو کی گاڑی بھیجی گئی ، اس گاڑی کو پہنچنے میں پندرہ سے 20 منٹ لگے ،  بارش بھی تھی اور واٹر ریسکیو بھاری گاڑی ہوتی ہے تو اسے پہنچنے میں وقت لگ جاتاہے ،  جب وہ پہنچے اور آپریشن شروع کیا ، اس وقت پانی کا بہاو بہت تیز تھا۔ ہماری ربر بوٹس اس دریا میں استعمال نہیں ہو سکتی ، اس میں ریسکیو والوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے ، لوکل ٹیوبز جو بنائی جاتی ہیں ، ہم نے اسے استعمال کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا، وقت کم تھا اور پانی کے  ریلے کی رفتار بہت زیادہ تھی ، باقی لوگ پانی میں بہہ چکے تھے ، وہاں پر 4 لوگ موجود تھے ، ان میں سے 3 لوگوں کو بچایا گیا، وقت کم تھا،  بدقسمتی سے کم وقت کی وجہ اور پانی کے بہاو کی تیزی کی وجہ سے  مزید جانیں نہیں بچائے جا سکیں۔

صدر مملکت نے اسلام آبادہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی سے متعلق فیصلہ  جاری کر دیا

شاہ فہد کا کہناتھا کہ ہماری ٹیمیں  وقت پر پہنچ گئیں تھی  اور وہاں پر موجود تھیں،  ہمارے پاس چھ سے آٹھ سٹیشن ہیں ، وہاں پر بوٹس ہوتی ہیں، کشتی کا مسئلہ نہیں تھا، وقت بہت کم تھا،  سوات ڈسٹرکٹ میں ہمارے پاس 5 ڈائیورز ہیں ، وہ مختلف سٹیشنز پر تعینات ہیں جبکہ مقامی لوگ بھی موجود ہوتے ہیں جو امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہیں، پانی کا بہاو بہت تیز تھا اور وقت بہت کم تھا، ،اگر ہیلی کاپٹر سے بھی ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے تو اس میں وقت لگنا تھا۔ہماری طرف سے ہیلی کاپٹر کی درخواست نہیں کی گئی تھی ۔ فلیش فلڈ کا اندازہ کوئی بھی نہیں لگا سکتا ہے ، اس کی رفتار بہت زیادہ ہوتی ہے ، مقامی طور پر جتنی بھی کوششیں ہو سکتی تھیں وہ کی گئیں تھیں،  پی ڈی ایم اے کی طرف سے ہو سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی درخواست کی گئی ہو لیکن مجھے اس کا پتا نہیں ہے ۔ 

ربیکا خان کے حق مہر نے بڑا تنازعہ کھڑا کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پانی کا بہاو بہت تیز تھا ہیلی کاپٹر وہاں پر کم تھا

پڑھیں:

ایک پلان اللہ کا ہوتا ہے اور وہ سب سے درست ہوتا ہے، حارث رؤف

راولپنڈی:

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث روف نے سری لنکا کے خلاف میچ کی جیت کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیتے ہیں اور میچ جیتنے کے ساتھ ہی ٹیم جیتی ہے۔

حارث روف نے مزید کہا کہ کھلاڑی ہمیشہ اپنی اگلی اسائنمنٹ کی طرف دیکھتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے جب بھی موقع ملے گا، وہ ملک کے لیے کھیلیں گے۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آج کے میچ میں موسم اثر انداز ہوتا رہا، لیکن ان کی کوشش یہی تھی کہ خود کو متحرک رکھیں اور باؤلنگ کے لیے تیار رہیں۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ایک پلان ہم بناتے ہیں، ایک پلان دوسرے کا ہوتا ہے اور سب سے زیادہ درست پلان وہ ہوتا ہے جو اللہ کا ہوتا ہے۔

حارث روف نے اپنی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں اچھا نہ کرنے والے کو یاد رکھا جاتا ہے، چاہے آپ نے دس میچ جیتے ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فیلڈ میں معافی نہیں، بلکہ کھلاڑی کو ہمیشہ پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ ہم روبوٹ یا مشین نہیں ہیں، غلطیاں ہوتی ہیں لیکن ہم ان کو درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیڈ ڈے آتا ہے، وہ گزر جاتا ہے اور اگلے دن کی صبح نئی امید لے کر آتی ہے۔

بابر اعظم کے کیچ آؤٹ کے حوالے سے حارث روف نے کہا کہ وہ آؤٹ اسٹینڈنگ کیچ تھا اور اس کا فیلڈ میں اپنا اثر تھا لیکن ایسا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو اس سے سیکھنا ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟
  •  خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: مصدق ملک
  • ایک پلان اللہ کا ہوتا ہے اور وہ سب سے درست ہوتا ہے، حارث رؤف
  • ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے یونیورسٹی روڈ پر کاروبار ٹھپ کردیا
  • کوئٹہ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، محکمہ آبپاشی کی نااہلی کی نشاندہی
  • چرغن،گذرگ اور بھوت دانشور
  • 28 ویں کی تیاری کریں‘، فیصل واوڈا 27 ویں ترمیم کی منظوری سے پہلے مٹھائی لیکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
  • ایران میں خشک سالی شدید تر: تہران کے بعد مشہد میں پانی کا بحران خطرناک حد تک بڑھ گیا
  • گووندا اچھے بیٹے اور بھائی تو ہیں لیکن خاوند نہیں، اگلے جنم میں شوہر کے طور پر نہیں چاہتی؛بیوی سنیتا
  • 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ماں سے کہا میں آزاد زندگی گزاروں گی، انزیلہ عباسی