چینی سفیر جیانگ ژائڈونگ ۔ فوٹو فائل

پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ ژائڈونگ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے مسائل تعاون کے فروغ کے ساتھ بتدریج حل ہو جائیں گے، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کارروائی کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔  پاکستان اب بیرونی چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق سیمینار سے خطاب میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی جدوجہد میں بڑا کردار ادا کیا ہے، ترقی کے دوران آنے والے مسائل کا حل مزید ترقی میں ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پختہ عزم ہے، حالیہ عرصے میں پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا وژن صرف اور صرف کام کرنا ہے۔  

چینی سفیر نے کہا کہ اسی جذبے سے پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں نمایاں بہتری آئی ہے، جب میں آیا تو پاکستان کی جی ڈی پی منفی شرح پر تھی، گزشتہ مالی سال کے اختتام پر جی ڈی پی کی شرح نمو 2.

68 فیصد ہو گئی، پاکستان میں سی پی آئی 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 20 ارب ڈالر سے زائد ہو گئے، پاکستان کی معیشت میں بہتری اور عوامی زندگی میں دباؤ کم ہو رہا ہے۔ 

چینی سفیر نے کہا کہ اعداد و شمار میں یہ تبدیلی پاکستان کی ترقی کی صلاحیت میں اضافہ ظاہر کرتی ہے، ترقی کی صلاحیت بڑھنے سے معاشی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے، معاشی طاقت بڑھنے سے اسٹریٹجک آزادی بھی مضبوط ہوتی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان اب بیرونی چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے، پاکستانی عوام اس تبدیلی کو گہرائی سے محسوس کر رہے ہیں، چینی صدر نے کہا ہے کہ قوم کی ترقی اپنی طاقت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ 

چینی سفیر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی تقدیر اپنے ہاتھ میں رکھنی چاہیے، پاکستان اور چین کی قیادت کے ترقیاتی وژن میں مکمل ہم آہنگی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے یکساں وژن سے ترقی کا رخ واضح ہے، کئی پاکستانی دوست چین جا کر وہاں کی ترقی دیکھ چکے ہیں، چین کی جی ڈی پی مسلسل بڑے سنگ میل عبور کر رہی ہے۔ 

چینی سفیر نے کہا کہ جی ڈی پی 110 کھرب سے 130 کھرب یوآن تک پہنچ چکی ہے، اس سال جی ڈی پی 140 کھرب یوآن تک پہنچنے کا امکان ہے، دونوں ممالک کی ترقی کے ساتھ انفرااسٹرکچر کی تعمیر بھی اہم ہے۔ 

انھوں نے کہا صدر شی جن پنگ نےکہا کہ ہم اکیلے جدیدیت نہیں چاہتے، ہم ترقی کی روشنی سب کےلیے چاہتے ہیں، دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر جدیدیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 

 چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان مل کر ترقی اور جدیدیت کا ہدف حاصل کریں گے، ہم دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ترقی کے خواہاں ہیں، ہم بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت کاروباری ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے چینی سفیر کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات پاکستانی اداروں کی سیکیورٹی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تیار ہیں: چینی سفیر چینی وزیراعظم کے دورے میں اہم ایم او یوز پر دستخط ہوئے، چینی سفیر

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا ترقیاتی منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ سے مکمل ہم آہنگ ہو سکتا ہے، یہ ہم آہنگی پاک چین اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے کےلیے نئی قوت فراہم کرے گی۔ 

چینی سفیر نے کہا گزشتہ دہائی میں مشترکہ رہنمائی کے تحت راہداری منصوبے نے تیز رفتار ترقی کی، اقتصادی راہداری میں اب تک 25.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، راہداری منصوبے نے 2 لاکھ 36 ہزار روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ راہداری منصوبے عوام کو حقیقی فائدہ پہنچا رہے ہیں، زراعت پاکستان کا روایتی اور مضبوط شعبہ ہے، پاکستان کے پاس وافر زرعی وسائل موجود ہیں۔ 

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی چین کو برآمدات میں زراعت واحد شعبہ ہے جس میں تجارتی سرپلس ہے، زرعی شعبے میں پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی سرپلس 6 ارب ڈالر کے قریب ہے، گوادر میں ماہی گیری کے مسائل سے آگاہ ہوں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چینی سفیر نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پاکستان کا ارب ڈالر جی ڈی پی ترقی کی کی ترقی کے ساتھ سکتا ہے

پڑھیں:

چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر

چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد،(سب نیوز) : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گرمجوشی اور مفید تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔ وانگ یی نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا تھا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل کی آئندہ چیئرمین شپ سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبربرطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب اگلی خبرکیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سی پیک اتھارٹی کی بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی منظوری
  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال