پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی سے رجوع، فخر زمان کے آؤٹ پر سوالات اٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان ٹیم نے فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر آئی سی سی کو باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔
ایشیا کپ کے اس بڑے میچ میں ٹی وی امپائر سری لنکا کے روچیرا پالیاگروگے نے فخر زمان کو کاٹ بی ہائنڈ قرار دیا تھا، جسے پاکستانی ٹیم نے غیر منصفانہ فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق میچ کے بعد ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے تحفظات میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ تک پہنچائے، جبکہ کپتان کی میچ رپورٹ میں بھی اس فیصلے کو نمایاں طور پر درج کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی کے امپائرز اور میچ منیجر کو بھی اس بارے میں باضابطہ شکایت دی۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ ممکنہ طور پر غلط تھا۔ ان کے مطابق ٹیم کو لگا کہ گیند زمین پر لگی ہے، لیکن آخرکار فیصلہ امپائرز کا ہی ہوتا ہے۔ اس متنازع فیصلے کے بعد فخر زمان اور ہیڈ کوچ نے بھی ڈریسنگ روم میں سخت ناراضی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ قرار دیے گئے تھے، اس وقت پاکستان کا اسکور صرف 21 رنز تھا۔ اس فیصلے نے میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن پر براہِ راست اثر ڈالا اور اسی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے اسے سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے شکایت درج کرائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود شیخ رشید کو عمرہ روانگی سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے عین قبل روک دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے، مگر امیگریشن حکام نے انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات دکھانے کے باوجود سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ سے ہی اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انہیں واضح اجازت دی تھی کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں تک بھی پہنچا دی گئی تھی، تاہم امیگریشن افسران نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے بتایا کہ عدالت میں تمام فریقین اس بات پر متفق تھے کہ انہیں سفر سے نہیں روکا جائے گا، مگر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں کہا گیا کہ آپ نہیں جا سکتے۔ یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے اور وہ اس معاملے کو توہینِ عدالت کے طور پر دوبارہ عدالت میں اٹھائیں گے۔
شیخ رشید نے دو افسران عابد اور توقیر کے نام لے کر الزام لگایا کہ انہی دونوں نے انہیں سفر سے روکنے کا حکم دیا۔ یہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں اور اگر کسی ملک میں عدالت کے حکم کی کوئی حیثیت نہ رہے تو پھر اللہ ہی مدد کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عمرہ ضرور ادا کریں گے کیونکہ اللہ ہی اسباب پیدا کرنے والا ہے اور جن لوگوں نے انہیں روکا ہے وہ اپنے فیصلے پر جلد پشیمان ہوں گے۔