ایشیا کپ :تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے،فخر زمان کا آئوٹ ٹاپ ٹرینڈ پر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
پاک بھارت میچ کے دوران تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے۔قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان ناٹ آئوٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ایشیا کپ میں میچ ریفری کے بعد تھرڈ امپائر کی بھی بھارت کی سہولت کاری سامنے آ گئی۔ تھرڈ امپائر کے تھرڈ کلاس فیصلے پر شائقین برہم ہو گئے۔ اور سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے شک کا فیصلہ ہمیشہ بلے باز کو دیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں تو الٹ ہی دیکھا گیا۔فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فخر زمان کا آئوٹ نہیں تھا۔ جبکہ سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم نے بھی تھرڈ امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔ محمد حفیظ نے بھی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔بھارت میں بھی تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے پر آوازیں اٹھنے لگیں۔ بھارتی صحافی راہول راوت نے کہا کہ فخر زمان ناٹ آئوٹ لگ رہے تھے۔ کیونکہ گیند گلوز میں آنے سے پہلے زمین کو لگ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گیند فخر زمان کا بلا لگ کر زمین کو چھو کر وکٹ کیپر کے ہاتھ میں گئی۔ اور تھرڈ امپائر نے غلط آئوٹ دے دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تھرڈ امپائر کے
پڑھیں:
نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کس پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل
نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی سابق پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے۔
سوشل میڈیا پر 34 سالہ زہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سابق ٹیسٹ کرکٹ اور کمنٹیٹر رمیز راجا کے ایک جملے کا حوالہ دے رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں زہران ممدانی اپنی ٹیم سے خطاب کے دوران رمیز راجا کا پاکستان ٹیم کے لیے کہا گیا ایک جملہ دہراتے ہیں (The ability to snatch defeat from the jaws of victory)۔
رمیز راجا نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے زہران ممدانی کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
Many congratulations Mr Mamdani And thank you for being a commentary enthusiast !You played with a straight bat and exposed the ones who “were not playing cricket” so proud of you ! #zohranfornyc pic.twitter.com/1U6syTLCe7
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 5, 2025